100 year's......

mohtarum

Newbie
Mar 31, 2007
334
126
0
45
برطانیہ کی دو جڑواں بہنیں اپنی 100 ویں سالگرہ منانے کیلئے بڈاپسٹ روانہ ہو گئی ہیں، بٹی رچرڈ اور جینی پلمور کو ان کی والدہ 1908ء میں دونوں کی پیدائش کے بعد گھوڑے پر مانچسٹر لائی تھیں۔ اپنی سالگرہ کے حوالے سے مسز پلمور نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ذہنوں میں بہت سی اچھی اور تلخ یادیں محفوظ ہیں تاہم میرا خیال نہیں کہ ہم کسی چیز کو تبدیل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری زندگی میں سب سے خوفناک بات دوسری جنگ عظیم ہے، جس کی یادیں ہمیں آج بھی سہماتی ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں بہنیں برطانوی قصبے کینٹ میں پلی بڑھیں اور 52 سال قبل کارنیوال میں آ کر قیام پذیر ہوئی تھیں، دونوں نے شادیاں کیں اور اب بیوہ ہیں۔ مسز پلمور نے کہا کہ ہم دونوں بہنیں ملکر کام کرتی ہیں ۔
 
  • Like
Reactions: nrbhayo
Top