Aaeyey Quran Paak ki tilaawat karein ........

  • Work-from-home

Huda

ĂĸŠ έ ĶĦυşЊŎŏ
VIP
Jan 30, 2009
7,699
5,724
113
Karachi
Surah Al-Baqara .... Verses 52 to 57




..............................................

پھر اس کے بعدبھی ہم نے تمہیں معاف کر دیا تاکہ تم شکر کرو (۵۲)

اورجب ہم نے موسیٰ کو کتاب اورقانون فیصل دیا تاکہ تم ہدایت پاؤ (۵۳)

اور جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا اے میری قوم بے شک تم نے بچھڑا بنا کر اپنی جانوں پر ظلم کیا سو اپنے پیدا کرنے والے کے آگے توبہ کرو پھر اپنے آپ کو قتل کرو تمہارے لیے تمہارے خالق کے نزدیک یہی بہتر ہے پھر اس نے تمہاری توبہ قبول کر لی بے شک وہی بڑا توبہ قبول کرنے والا نہایت رحم والا ہے (۵۴)

اور جب تم نے کہا اے موسیٰ ہم ہرگز تیرا یقین نہیں کریں گے جب تک کہ روبرو الله کو دیکھ نہ لیں تب تمہیں بجلی نے دیکھتے ہی دیکھتے آ لیا (۵۵)

پھر ہم نے تمہیں تمہاری موت کے بعد زندہ کر اٹھایا تاکہ تم شکر کرو (۵۶)

اور ہم نے تم پر ابر کا سایہ کیا اور تم پر من اور سلویٰ اتارا جو کچھ ہم نے تمہیں پاکیزہ چیزیں عطا کی ہیں ان میں سے کھاؤ اور انہوں نے ہمارا کچھ نقصان نہ کیا بلکہ اپنا ہی نقصان کرتے رہے (۵۷

.................................................. ...



Then, even after that, We pardoned you in order that ye might give thanks. (52)

And when We gave unto Moses the Scripture and the criterion (of right and wrong), that ye might be led aright. (53)

And when Moses said unto his people: O my people! Ye have wronged yourselves by your choosing of the calf (for worship) so turn in penitence to your Creator, and kill (the guilty) yourselves. That will be best for you with your Creator and He will relent toward you. Lo! He is the Relenting, the Merciful. (54)

And when ye said: O Moses! We will not believe in thee till we see Allah plainly; and even while ye gazed the lightning seized you. (55)

Then We revived you after your extinction, that ye might give thanks. (56)

And We caused the white cloud to overshadow you and sent down on you the manna and the quails, (saying): Eat of the good things wherewith We have provided you - they wronged Us not, but they did wrong themselves. (57)


Surah Al-Baqara .... Verses 58 to 60





..............................................

اور جب ہم نے کہا اس شہر میں داخل ہو جاؤ پھر اس میں جہاں سے چاہو بے تکلفی سے کھاؤ اور دروازہ میں سجدہ کرتے ہوئے داخل ہو اور کہتے جاؤ بخش دے تو ہم تمہارے قصور معاف کر دیں گے اور نیکی کرنے والوں کو زیادہ بھی دیں گے (۵۸)

پھر ظالموں نے بدل ڈالا کلمہ سوائے اس کے جو انہیں کہا گیا تھا سو ہم نے ان ظالموں پر ان کی نافرمانی کی وجہ سے آسمان سے عذاب نازل کیا (۵۹)

پھر جب موسیٰ نے اپنی قوم کے لیے پانی مانگا تو ہم نے کہا اپنے عصا کو پتھر پر مار سو اس سے بارہ چشمے بہہ نکلے ہر قوم نے اپنا گھاٹ پہچان لیا الله کے دیئے ہوئے رزق میں سے کھاؤ پیو اور زمین میں فساد مچاتےنہ پھرو (۶۰


.................................................. ..

And when We said: Go into this township and eat freely of that which is therein, and enter the gate prostrate, and say: "Repentance." We will forgive you your sins and will increase (reward) for the right-doers. (58)

But those who did wrong changed the word which had been told them for another saying, and We sent down upon the evil-doers wrath from heaven for their evil-doing. (59)

And when Moses asked for water for his people, We said: Smite with thy staff the rock. And there gushed out therefrom twelve springs (so that) each tribe knew their drinking-place. Eat and drink of that which Allah hath provided, and do not act corruptly, making mischief in the earth. (60)

.................................................. .


 

Huda

ĂĸŠ έ ĶĦυşЊŎŏ
VIP
Jan 30, 2009
7,699
5,724
113
Karachi
Surah Al-Baqara ...... Verses 61 to 62



.........................................

اور جب تم نے کہا اے موسیٰ ہم ایک ہی طرح کے کھانے پر ہرگز صبر نہ کریں گے سو ہمارے لیے اپنے رب سے دعا مانگ کہ وہ ہمارے لیے زمین کی پیداوار میں سے ساگ اور ککڑی اور گیہوں اور مسور اور پیاز پیدا کر دے کہا کیا تم اس چیز کو لینا چاہتے ہو جو ادنیٰ ہے بدلہ اس کے جو بہتر ہے کسی شہر میں اُترو بے شک جو تم مانگتے ہو تمہیں ملے گا اور ان پر ذلت اور محتاجی ڈال دی گئی اور انہوں نے غضب الہیٰ کمایا یہ اس لیے کہ وہ الله کی نشانیوں کا انکار کرتے تھے اور نبیوں کو ناحق قتل کرتے تھے یہ اس لیے کہ نافرمان تھے اور حد سے بڑھ جاتے تھے (۶۱)

جو کوئی مسلمان اور یہودی اور نصرانی اورصابئی الله اور قیامت کے دن پر ایمان لائے اور اچھے کام بھی کرے تو ان کا اجر ان کے رب کے ہاں موجود ہے اور ان پر نہ کچھ خوف ہو گا اور نہ وہ غمگین ہوں گے (۶۲

..................................................

And when ye said: O Moses! We are weary of one kind of food; so call upon thy Lord for us that He bring forth for us of that which the earth groweth - of its herbs and its cucumbers and its corn and its lentils and its onions. He said: Would ye exchange that which is higher for that which is lower? Go down to settled country, thus ye shall get that which ye demand. And humiliation and wretchedness were stamped upon them and they were visited with wrath from Allah. That was because they disbelieved in Allah's revelations and slew the prophets wrongfully. That was for their disobedience and transgression. (61)

Lo! Those who believe (in that which is revealed unto thee, Muhammad), and those who are Jews, and Christians, and Sabaeans - whoever believeth in Allah and the Last Day and doeth right - surely their reward is with their Lord, and there shall no fear come upon them neither shall they grieve. (62)

Surah Al-Baqara ... Verses 63 to 67



....................................

اور جب ہم نے تم سے عہد لیا اور تم پر کوہِ طور بلند کیا جو کچھ ہم نے تمہیں دیا ہے اسے مضبوط پکڑو اور جو کچھ اس میں ہے اسے یاد رکھو تاکہ تم پرہیزگار ہو جاؤ (۶۳)

پھر تم اس کے بعد پھر گئے سو اگر تم پر الله کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو تم تباہ ہوجاتے (۶۴)

اور بے شک تمہیں وہ لوگ بھی معلوم ہیں جنہوں نے تم میں سے ہفتہ کے دن زیادتی کی تھی پھر ہم نے ان سے کہا تم ذلیل بندر ہو جاؤ (۶۵)

پھر ہم نے اس واقعہ کو اس زمانہ کے لوگوں کے لیے اور ان سے پچھلوں کے لیے عبرت اور پرہیز گاروں کے لیے نصیحت بنا دیا (۶۶)

اور جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا کہ الله تمہیں حکم دیتا ہے کہ ایک گائے ذبح کرو انہوں نے کہا کیا تم ہم سے ہنسی کرتا ہے کہا میں الله کی پناہ مانگتا ہوں اس سے کہ جاہلوں میں سے ہوں (۶۷

.........................................

And (remember, O Children of Israel) when We made a covenant with you and caused the mount to tower above you, (saying): Hold fast that which We have given you, and remember that which is therein, that ye may ward off (evil). (63)

Then, even after that, ye turned away, and if it had not been for the grace of Allah and His mercy ye had been among the losers. (64)

And ye know of those of you who broke the Sabbath, how We said unto them: Be ye apes, despised and hated! (65)

And We made it an example to their own and to succeeding generations, and an admonition to the God-fearing. (66)

And when Moses said unto his people: Lo! Allah commandeth you that ye sacrifice a cow, they said: Dost thou make game of us? He answered: Allah forbid that I should be among the foolish! (67)

......................................


 
  • Like
Reactions: سرفروش

سرفروش

Senior Member
Sep 18, 2009
655
851
93
Karachi
ھدی بہن آپ کی کاوش کو اللہ قبول فرمائے
میرا ایک مشورہ ہے اگر آپ مناسب سمجھیں
آپ جو
صفحہ قرآن کا جاری کرتی ہیں ان میں اردو ترجمہ موجود ہے پھر الگ سے بھی ترجمہ بیان ہورہاہے صفحہ میں جو ترجمہ ہے وہ تحت اللفظ کے مطابق یعنی لفظ بہ لفظ ترجمہ ہے اور آپ الگ سے ترجمہ اس کے نیچے جاری کررہی ہیں وہ ترجمہ با محاورہ ہے ہم تو یہ سمجھ رکھتے ہیں لیکن کتنے قاری ایسے ہونگے جو پریشان ہونگے کہ اوپر ترجمہ الگ ہورہا ہے اور نیچے دوسرے طریقے سے ترجمہ ہورہا ہے قرآن تو ایک ہے ترجمے میں فرق کیوں ہے
کیوں کہ ہر قاری قرآن کے اصولوں سے واقف نہیں ہوتا
میرا مشورہ ہے ایک ترجمے کو ہٹا دیا جائے یا دونوں ترجمے ضروری ہیں تو تحت اللفظ اور بامحارہ کا مختصر ٹھریڈ بنائیں اور اپنے ہر ٹھریڈ کے اوپر اسے بھی جاری کیا کریں تاکہ کسی قاری کو مغالطہ نہ ہو
 
  • Like
Reactions: Huda and $HADOW

Noor_Afridi

Super Star
Feb 28, 2009
14,443
9,602
1,313
40
karachi
aap ka maShwara aCha hai par Opar Tarjuma hai OR neeChay tafSeer bayan ki gai hai iS liyeh mera khayal hai huda nay Sahi kia hai Tarjumay may Alfaaaz aagay peeChay hOtay hain TafSeer Say hi lafz ba lafz Sahi Samaj may aata hain akSar eSsa hOta hai k hum tarjumay kO Sahi tarah Samaj nahi patay jab tak Os ki tafseer na phar lay
 
  • Like
Reactions: Huda

سرفروش

Senior Member
Sep 18, 2009
655
851
93
Karachi
aap ka mashwara acha hai par opar tarjuma hai or neechay tafseer bayan ki gai hai is liyeh mera khayal hai huda nay sahi kia hai tarjumay may alfaaaz aagay peechay hotay hain tafseer say hi lafz ba lafz sahi samaj may aata hain aksar essa hota hai k hum tarjumay ko sahi tarah samaj nahi patay jab tak os ki tafseer na phar lay
نور آفریدی بھائی

السلام علیکم ورحمتہ اللہ

آپ نے میرا ٹھریڈ صحیح پڑھا نہیں میں نے واضح لکھا ہے کہ ایک ترجمہ تحت اللفط کا ہوتا ہے اور دوسرا ترجمہ بامحاورہ دونوں ترجمے ہی ہوتے ہیں تفسیر نہیں تحت اللفظ ترجمہ اصولوں میں سب سے بہترین اصول ہے لیکن تحت اللفظ ترجمہ سے عام قاری قرآن کی بات سمجھ نہیں پاتا اس لئے بعض مترجم نے بامحاورہ ترجمہ کیا ہے تفسیر ایک الگ چیز ہوتی ہے جو صاحب مفسر جو اس آیت کے شان نزول اور پس منظر کے طور پر مزید وضاحت کرتا ہے
ھدی نے یہاں دونوں ترجمے بیان کئے ہیں صفحہ میں جو ترجمہ ہے وہ تحت اللفظ کے اصول کے مطابق ہے اور نیچے الگ سے جو ترجمہ ہے وہ بامحاورہ ترجمہ ہےاور میں نے بھی یہی لکھا ہے لیکن آپ سمجھ نہیں پائے۔
ھدی نے بھی اپنے پہلے ٹھریڈ میں ترجمہ کا ذکر کیا تھا

اب یہ تو ھدی ہی بتا پائے گی کہ یہ تر جمہ کس کا ہے
 
  • Like
Reactions: Huda

saviou

Moderator
Aug 23, 2009
41,203
24,155
1,313
Jazakallah khair Anwar.....apne ek achchi baat ki taraf tawajjo dilayii hai

wiase yahan bas Huda itna karden k poting karte waqt ye bhi izafa karden k ye lafzi tarjuma hai aur jo niche alag se hai wo bamuhavra tarjuma hai to insha Allah koi mushkil baat nahi hogi unke liye bhi aur padhne walon k liye bhi
 
  • Like
Reactions: Huda

Noor_Afridi

Super Star
Feb 28, 2009
14,443
9,602
1,313
40
karachi
نور آفریدی بھائی

السلام علیکم ورحمتہ اللہ

آپ نے میرا ٹھریڈ صحیح پڑھا نہیں میں نے واضح لکھا ہے کہ ایک ترجمہ تحت اللفط کا ہوتا ہے اور دوسرا ترجمہ بامحاورہ دونوں ترجمے ہی ہوتے ہیں تفسیر نہیں تحت اللفظ ترجمہ اصولوں میں سب سے بہترین اصول ہے لیکن تحت اللفظ ترجمہ سے عام قاری قرآن کی بات سمجھ نہیں پاتا اس لئے بعض مترجم نے بامحاورہ ترجمہ کیا ہے تفسیر ایک الگ چیز ہوتی ہے جو صاحب مفسر جو اس آیت کے شان نزول اور پس منظر کے طور پر مزید وضاحت کرتا ہے
ھدی نے یہاں دونوں ترجمے بیان کئے ہیں صفحہ میں جو ترجمہ ہے وہ تحت اللفظ کے اصول کے مطابق ہے اور نیچے الگ سے جو ترجمہ ہے وہ بامحاورہ ترجمہ ہےاور میں نے بھی یہی لکھا ہے لیکن آپ سمجھ نہیں پائے۔
ھدی نے بھی اپنے پہلے ٹھریڈ میں ترجمہ کا ذکر کیا تھا

اب یہ تو ھدی ہی بتا پائے گی کہ یہ تر جمہ کس کا ہے
Allah aap kO jazayeh Khair Ata karray
aaap ki baat may ikhtelaaf ki kOi gunjayeSh nahi hai

 

Huda

ĂĸŠ έ ĶĦυşЊŎŏ
VIP
Jan 30, 2009
7,699
5,724
113
Karachi

main jo tarjooma post kerty hoon pehly lafzi tarjuma phir jo niche alag se hai wo bamuhavra tarjuma hai...taka sab k sahi se sumjh main aa jaye
q k baz waqt lafzi turjma se baat sumjh main nhi aa paty.....

 

Huda

ĂĸŠ έ ĶĦυşЊŎŏ
VIP
Jan 30, 2009
7,699
5,724
113
Karachi
Surah Al-Baqara ... Verses 68 to 72







.................................
bamuhavra tarjuma


انہوں نے کہا ہمارے لیے اپنے رب سے دعا کر ہمیں بتائے کہ وہ گائے کیسی ہے کہا وہ فرماتا ہے کہ وہ ایک ایسی گائے ہے نہ بوڑھی اور نہ بچہ اس کے درمیان ہے پس کر ڈالو جو تمہیں حکم دیا جاتا ہے (۶۸)

انہوں نے کہا ہمارے لیے اپنے رب سے دعا کر کہ ہمیں بتائے اس کا رنگ کیسا ہےکہاوہ فرماتا ہے کہ وہ ایک زرد گائے ہے اس کا رنگ خوب گہراہے دیکھنے والوں کو بھلی معلوم ہوتی ہے (۶۹)

انہوں نے کہا ہمارے لیے اپنے رب سے دعا کر ہمیں بتائے کہ وہ کس قسم کی ہے کیوں کہ وہ گائے ہم پر مشتبہ ہو گئی ہے اور ہم اگر الله نے چاہا تو ضرور پتہ لگا لیں گے (۷۰)

کہا و ہ فرماتا ہے کہ وہ ایک ایسی گائے ہے محنت کرنے والی نہیں جو زمین کو جوتتی ہو یا کھیتی کو پانی دیتی ہو بے عیب ہے اس میں کوئي داغ نہیں انہوں نے کہا اب تو نے ٹھیک بات بتائی پھر انہوں نے اسے ذبح کر دیا اور وہ کرنے والے تو نہیں تھے (۷۱)

اور جب تم ایک شخص قتل کر کے اس میں جھگڑنے لگے اور الله ظاہر کرنے والا تھا اس چیز کو جسے تم چھپاتے تھے (۷۲

...........................................


They said: Pray for us unto thy Lord that He make clear to us what (cow) she is. (Moses) answered: Lo! He saith, Verily she is a cow neither with calf nor immature; (she is) between the two conditions; so do that which ye are commanded. (68)

They said: Pray for us unto thy Lord that He make clear to us of what colour she is. (Moses) answered: Lo! He saith: Verily she is a yellow cow. Bright is her colour, gladdening beholders. (69)

They said: Pray for us unto thy Lord that He make clear to us what (cow) she is. Lo! cows are much alike to us; and Lo! if Allah wills, we may be led aright. (70)

(Moses) answered: Lo! He saith: Verily she is a cow unyoked; she plougheth not the soil nor watereth the tilth; whole and without mark. They said: Now thou bringest the truth. So they sacrificed her, though almost they did not. (71)

And (remember) when ye slew a man and disagreed concerning it and Allah brought forth that which ye were hiding. (72)




Surah Al-Baqara .... Verses 73 to 76



....................................
bamuhavra tarjuma


پھر ہم نے کہا اس مردہ پر اس گائے کا ایک ٹکڑا مارو اسی طرح الله مردوں کو زندہ کرے گا اور تمہیں اپنی قدرت کی نشانیاں دکھاتا ہے تاکہ تم سمجھو (۷۳)

پھر ا سکے بعد تمہارے دل سخت ہو گئے گویا کہ وہ پتھر ہیں یا ان سے بھی زیادہ سخت اور بعض پتھر تو ایسے بھی ہیں جن سے نہریں پھوٹ کر نکلتی ہیں اور بعض ایسے بھی ہیں جو پھٹتے ہیں پھر ان سے پانی نکلتا ہے اور بعض ایسے بھی ہیں جو الله کے ڈر سے گر پڑتے ہیں اور الله تمہارے کاموں سے بے خبر نہیں (۷۴)

کیا تمہیں امید ہے کہ یہود تمہارے کہنے پر ایمان لے آئیں گے حالانکہ ان میں ایک ایسا گروہ بھی گزرا ہے جو الله کا کلام سنتا تھا پھر اسے سمجھنے کے بعد جان بوجھ کر بدل ڈالتا تھا (۷۵)

اور جب وہ ان لوگوں سے ملتے ہیں جو ایمان لاچکے ہیں تو کہتے ہیں ہم بھی ایمان لے آئےہیں اور جب وہ ایک دوسرے کے پاس علیحدٰہ ہوتے ہیں تو کہتے ہیں کیا تم انہیں وہ راز بتا دیتےہو جو الله نے تم پر کھولے ہیں تاکہ وہ اس سے تمہیں تمہارے رب کے روبرو الزام دیں کیا تم نہیں سمجھتے (۷۶



..........................................

And We said: Smite him with some of it. Thus Allah bringeth the dead to life and showeth you His portents so that ye may understand. (73)

Then, even after that, your hearts were hardened and became as rocks, or worse than rocks, for hardness. For indeed there are rocks from out which rivers gush, and indeed there are rocks which split asunder so that water floweth from them. And indeed there are rocks which fall down for the fear of Allah. Allah is not unaware of what ye do. (74)

Have ye any hope that they will be true to you when a party of them used to listen to the word of Allah, then used to change it, after they had understood it, knowingly? (75)

And when they fall in with those who believe, they say: We believe. But when they go apart one with another they say: Prate ye to them of that which Allah hath disclosed to you that they may contend with you before your Lord concerning it? Have ye then no sense? (76)

 

Huda

ĂĸŠ έ ĶĦυşЊŎŏ
VIP
Jan 30, 2009
7,699
5,724
113
Karachi
Surah Al-Baqara ... Verses 77 to 80





...........bamuhavra tarjuma..........

کیا وہ نہیں جانتے کہ الله جانتا ہے جو وہ چھپاتے ہیں اور جو وہ ظاہر کرتے ہیں (۷۷)

اور بعض ان میں سے ان پڑھ ہیں جو کتاب نہیں جانتے سوائے جھوٹی آرزوؤں کے اور وہ محض اٹکل پچو باتیں بناتے ہیں (۷۸)



سو افسوس ہے ان لوگوں پر جو اپنے ہاتھوں سے لکھتے ہیں پھر کہتے ہیں کہ یہ الله کی طرف سے ہے تاکہ اس سے کچھ روپیہ کمائیں پھر افسوس ہے ان کے ہاتھوں کے لکھنے پر اور افسوس ہے ان کی کمائی ہر (۷۹)

اور کہتے ہیں ہمیں سوائے چند گنتی کے دنوں کے آگ نہیں چھوٹے گی کہہ دو کیا تم نے الله سے کوئی عہدلےلیا ہے کہ ہر گز الله اپنے عہد کا خلاف نہیں کرے گا یا تم الله پر وہ باتیں کہتے ہو جو تم نہیں جانتے (۸۰


.....................................

Are they then unaware that Allah knoweth that which they keep hidden and that which they proclaim? (77)

Among them are unlettered folk who know the Scripture not except from hearsay. They but guess. (78)

Therefore woe be unto those who write the Scripture with their hands and then say, "This is from Allah," that they may purchase a small gain therewith. Woe unto them for that their hands have written, and woe unto them for that they earn thereby. (79)

And they say: The Fire (of punishment) will not touch us save for a certain number of days. Say: Have ye received a covenant from Allah - truly Allah will not break His covenant - or tell ye concerning Allah that which ye know not? (80)

.............................................

 
Top