Aaj Ka Intikhaab............!!

  • Work-from-home

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,380
2,369
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡
یہ حادثات نہ سمجھیں ابھی کہ پست ہوں میں
شکستہ ہو کے بھی ناقابلِ شکست ہوں میں🙃۔

متاعِ درد سے دل مالا مال ہے میرا 🙃۔
زمانہ کیوں یہ سمجھتا ہے کہ تنگدست ہوں میں؟

نہ پا سکیں گے جوانانِ بادہ مست مجھے
خود اپنی ذات میں خُم خانۂ الست ہوں میں✍۔
 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
12,685
3,381
1,113
Dubai

‎اوّل تو میسّر ہی نہیں ہوتے کِسی کو
‎خوش بختی سے مِل جائیں تو وَافر نہیں ہوتے
‎ہم پاؤں بھی پھیلائیں تو محتاط بہت ہیں
‎چادر سے یا اوقات سے باہر نہیں ہوتے
 
  • Like
Reactions: Angela

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
12,685
3,381
1,113
Dubai

ہمیں بھی دیکھ کہ ہم آرزو کے صحرا میں
کِھلے ہوئے ہیں کسی زخمِ آرزو کی طرح

 
  • Like
Reactions: Angela

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,380
2,369
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡
‎اوّل تو میسّر ہی نہیں ہوتے کِسی کو
‎خوش بختی سے مِل جائیں تو وَافر نہیں ہوتے
‎ہم پاؤں بھی پھیلائیں تو محتاط بہت ہیں
‎چادر سے یا اوقات سے باہر نہیں ہوتے
hmm.

دل لبھاتے ہوئے خوابوں سے کہیں بہتر ہے
ایک آنسو کہ جو آنکھوں کو منور کر دے

اور کچھ بھی مجھے درکار نہیں ہے لیکن
میری چادر مِرے پیروں کے برابر کر دے

 
  • Like
Reactions: Kavi

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,380
2,369
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡
اے خدا ریت کے صحرا کو سمندر کر دے
یا چھلکتی ہوئی آنکھوں کو بھی پتھر کر دے

تجھ کو دیکھا نہیں محسوس کیا ہے میں نے
آ کسی دن مِرے احساس کو پیکر کر دے

قید ہونے سے رہیں نیند کی چنچل پریاں
چاہے جتنا بھی غلافوں کو معطر کر دے
 
  • Like
Reactions: Kavi

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
12,685
3,381
1,113
Dubai

بیٹھے بیٹھے پھینک دیا ہے آتش دان میں کیا کیا کُچھ
مُوسم اِتنا سرد نہیں تھا جتنی آگ جلا لی ہے
 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
12,685
3,381
1,113
Dubai

کبھی موسموں کے سراب میں کبھی بام و در کے عذاب میں
وہاں عمر ھم نے گزار دی جہاں سانس لینا مُحال تھا


 
  • Like
Reactions: Angela

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,380
2,369
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡

اے نئے سال بتا، تُجھ ميں نيا پن کيا ہے؟
ہر طرف خَلق نے کيوں شور مچا رکھا ہے

روشنی دن کی وہي تاروں بھري رات وہی
آج ہم کو نظر آتي ہے ہر ايک بات وہی :( ۔

آسمان بدلا ہے افسوس، نا بدلی ہے زميں
ايک ہندسے کا بدلنا کوئي جدت تو نہيں🥺۔

اگلے برسوں کی طرح ہوں گے قرينے تيرے
کسے معلوم نہيں بارہ مہينے تيرے😏 ۔


تيرا مَن دہر ميں کچھ کھوئے گا کچھ پائے گا
اپنی ميعاد بَسر کر کے چلا جائے گا😓۔

تو نيا ہے تو دکھا صبح نئي، شام نئی
ورنہ اِن آنکھوں نے ديکھے ہيں نئے سال کئی😕۔

بے سبب لوگ ديتے ہيں کيوں مبارک باديں
غالبا بھول گئے وقت کی کڑوي ياديں :( ۔

 
  • Like
Reactions: Kavi

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
12,685
3,381
1,113
Dubai

پھول ہیں ہم بناوٹی ہم تو
بس سجاوٹ کے کام آتے ہیں


Kavi
 

Siyaah_Posh

Senior Member
Jul 16, 2018
553
446
363
پنجاب ،پاکستان
انا زادوں سے نسبت ہے، اذیّت ہے
یہاں جتنی سہولت ہے اذیّت ہے

خردمندی اِسی میں ہے اُٹھا لے جا
تجھے میری ضرورت ہے اذیّت ہے

ترے پیچھے چلے جانا چلے آنا
بڑی کافر طبیعت ہے اذیّت ہے

بلا کا بدگُماں ہے وہ، مگر پھر بھی
مجھے اُس سے محبّت ہے اذیّت ہے

اُٹھا کر پھینک دے ساری کتابوں کو
اگر اُن میں نصیحت ہے ، اذیّت ہے

ابھی باہر پڑا رہنے دے سردی میں
ابھی مجھ میں تمازت ہے اذیّت ہے

فلک تجھ سے کہا تھا نا! محبّت میں
اذیّت ہے ۔ اذیّت ہے ۔ اذیّت ہے
 
  • Like
Reactions: Angela
Top