About Aatif Saeed

  • Work-from-home

Dark

Darknes will Fall
VIP
Jun 21, 2007
28,885
12,579
1,313



کومل جذبوں کا شاعر محبت وہ لازوال جذبہ ہے کہ یہ جب کسی کو اپنے حصار میں لے لیتا ہے تو اس شخص کے نزدیک کائنات کے معنی ہی بدل جاتے ہیں۔ بصارت بصیرت میں کا ملبوس اوڑھ لیتی ہے اور قدم قدم پر ایک نیا جہان معنی آباد نظر آتا ہے۔ عاطف سعید کی شاعری بھی محبت کے اسی بنیادی انسانی جذبے کی سرزمین سے پھوٹی ہے۔ اس کا ایک ایک لفظ بے پناہ محبت میں سرشار نظر آتا ہے۔ یہی سرشاری اس کے جذبوں کو شدت عطا کرتی ہے اور وہ جذبے کی اس شدت کو کسی کی محبت ہی کا مرہون منت خیال کرتا ہے۔ عاطف سعیدکی شاعری الفاظ کا گورکھ دھندہ نہیں۔ اس کے ہاں دورازکار تشبیہات و استعارات کی بھر مار بھی نظر نہیں آتی۔ اس کی شاعری سادہ اور نرم الفاظ میں دھیمے سروں اور کومل جذبوں کی شا عری ہے۔ شاعر کے جذبے کی سیال سطح پر جب سوچ کا پتھر آگرتا ہے تو پہلے دائرے میں اس کی اپنی ذات ابھرتی ہے۔ ادراک ذات سے اگلا دائرہ محبوب کی ذات کا دائرہ ہوتا ہے اور جب تیسرا دائرہ ابھرتا ہے تو فرد کی محبت اجتماعی محبت کا روپ دھار کر پورے معاشرے، پوری انسانیت بلکہ پوری کائنات کو اپنی باہوں میں بھر لیتی ہے۔ یہی دائرہ بالآخر وسعت پذیر ہو کر خداکی محبت سے ہمکنار کرا دیتا ہے۔ عاطف سعید کی شاعری میں پہلے دو دائروں کے نقوش واضح نظر آتے ہیںتاہم خوش آئند بات یہ ہے ان کے یہاں تیسرے دائرے کی مدہم لکیریں بھی ابھرتی نظر آتی ہیں۔ اگر اس کے اندر تخلیقی فعالیت موجود رہی توآگے چل کر یہی مدہم لکیریں مزید واضح ہوتی چلی جائیں گی۔ اس نوجوان شاعر کی یہ چند نمائندہ تخلیقات اس کے فن کے راستے میں جابجا رکھے چراغوں کی صورت جگمگا رہے ہیں۔ امید کی جاسکتی ہے کہ یہی تخلیقی لو اس کے لئے فنی سفر میں مختلف سطحوں پر معاون ثابت ہو گی۔*

(پروفیسر اطہر علی زیدی)​
 

Zee Leo

~Leo ! The K!ng~
Banned
Aug 1, 2008
56,471
23,637
713
Karachi
hh

کسی کی یاد کی پرچھائیوں میں چھوڑ گیا
یہ کون پھر سے مجھے آندھیوں میں چھوڑ گیا

مہک رہا ہوں صبح و شام تیری یادوں میں
ترا وجود مجھے خوشبوؤں میں چھوڑ گیا

قدم قدم وہ مرے ساتھ ساتھ چلتا ہے
وہ اپنا آپ مرے راستوں میں چھوڑ گیا

تمام عمر مرے ساتھ وہ بھی جاگے گا!
جو اپنی نیند مرے رتجگوں میں چھوڑ گیا

ابھی تو ڈوب کے ساحل کے پاس پہنچا تھا
یہ کون پھر سے مجھے پانیوں میں چھوڑ گیا

جلا رہا ہوں جسے چھو رہا ہوں میں عاطف
یہ کون آگ سی میری رگوں میں چھوڑ گیا

 
Top