April Fool

  • Work-from-home

Noor_Afridi

Super Star
Feb 28, 2009
14,443
9,602
1,313
40
karachi
weSay tO yeh thread Islamic Section may banani Chahyih par
Tafreeh may kafi lOg aatay hain iS liyeh yahan bana raha hOn
Takay ziada Say Ziada lOg iS kO pharay Or April fool na manayeh
umeed hai MOD is kO move nahi karrengay


بسم اللہ الرحمن الرحیم
اسلام علیکم
اپریل کا مہینہ آنے والا ہےاور یکم اپریل کو اپریل فول کے نام سے ایک دن منایا جاتا ہے اور بعض جاہل سمجھتے ہیں کہ اس دن جھوٹ بولنے سے گناہ نہیں ہوتا کہ جس طرح عیسائی لوگ سمجھتے ہیںبلکہ یہ دن منانا بھی عیسائیوں کا ہی طریقہ ہےاُنہوں نے ہی یہ دن نکالا ہوا ہے اور ہم لوگ ہیں کہ آنکھیں بند کر کے اُن کی تقلید کرتے چلے جا رہے ہیں اور اس دن جھوٹ بول کر ایک تو اللہ کی لعنت کے مستحق بنتے ہیں اور دوسرا اپنے مسلم بھائی کو پیشان کر کے خوش بھی ہوتے ہیں۔ اللہ کے لیے اس بُرے کام سے خود بھی بچیں اور اپنے مسلم بہن بھائیوں کو بھی بچائیں کہ ایسا کرنے سے سوائے اللہ کی لعنت کے اور کچھ نہیں ملے گا۔
جھوٹوں کے بارے میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد مبارک ہے کہ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
لَّعْنَتَ اللّٰهِ عَلَي الْكٰذِبِي ْنَ
جھوٹون پر اللہ کی لعنت۔
سورۃ آل عمران آیت نمبر61

قبیصہ بن عقبہ، سفیان، اعمش، عبید اللہ بن مرہ، مسروق، عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا چار باتیں جس کسی میں ہوں گی، وہ خالص منافق ہے اور جس میں ان چار کی ایک بات ہو اس میں ایک بات نفاق کی ہے، تاوقتیکہ اس کو چھوڑ نہ دے (وہ چار باتیں یہ ہیں) جب امین بنایا جائے تو خیانت کرے اور جب بات کرے تو
جھوٹ بولے اور جب وعدہ کرے تو خلاف کرے اور جب لڑے تو بے ہودگی کرے۔
صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 33 حدیث مرفوع
یعنی منافق کی نشانی ہے جھوٹ بولنا اور میں نہیں سمجھتا کہ کوئی مسلم اپنے آپ کو منافقین کی لسٹ میں شامل ہونا پسند کرے۔
ایک حدیث کا مفہوم یہ ہے کہ۔۔۔۔۔
نبی علیہ السلام نے فرمایا کہ جس نے جھوٹ بولنا اور اس پر عمل کرنا نہ چھوڑا تو اللہ کو اس کے کھانا پینا چھوڑنے کی کوئی ضرورت نہیں۔
صحیح بخاری حدیث نمبر ۱۷۸۵
یعنی جھوٹے انسان کا اللہ تعالیٰ روزہ بھی قبول نہیں کرتے کیا میں اور آپ یہ گوارہ کریں گے کہ اللہ ہماری عبادت کو قبول نہ کرے یقینا نہیں پسند کریں گے تو اس لیے آئیں آج وعدہ کریں کہ جھوٹ نہیں بولیں گے اور اپریل فول جیسے گٹیا اور غلط رسم کو ختم کرنے کی کوشش کریں گے خود بھی جھوٹ بول کر نہ اپنے کسی دوست یا عزیز رشتہ دار کو پریشان کریں گے اور نہ ہی کسی کو ایسا کرنے دیں گے
انشاإللہ
اللہ سے دعا ہے کہ اللہ ہم کو بُرے اعمال سے بچائے یہود اور نصاریٰ کی تقلید
سے بچائے قرآن و سنت پر ثابت قدمی سے چلائے آمین ثم آمین



 
  • Like
Reactions: Silent Girl
Top