Atif Saeed-my Collection

  • Work-from-home

AnadiL

••●∂ιѕαѕтєя●••
VIP
Nov 24, 2012
72,933
23,237
1,313
جان جاں کچھ کہو
خامشی کی زباں سنتے سنتے مرے کان تھکنے لگے
جانتا ہوں محبت میں اظہار، کب کھوکھلے حرف و معنی کا محتاج ہے
مانتا ہوں محبت وہ احساس ہے
جس میں خاموشیاں بات کرنے لگیں
نت نئے خواب آنکھوں میں سجنے لگیں
روح سننے لگے دھڑکنوں کی زباں
پھر بھی اب جان جاں
خامشی کی زباں سنتے سنتے مرے کان تھکنے لگے
کچھ کہو
شرمگیں مسکراہٹ میں لپٹی ہوئی ہجر کی داستاں
وسوسوں میں گھرا، آنسوؤں سے لکھا دھڑکنوں کا بیاں
اپنے جذبوں کو لفظوں کی پوشاک دو
ٹوٹا پھوٹا سہی، الجھا الجھا سہی
کوئی اظہار ہو
کیونکہ اب جان جاں
خامشی کی زباں سنتے سنتے مرے کان تھکنے لگے

عاطفؔ سعید
 

AnadiL

••●∂ιѕαѕтєя●••
VIP
Nov 24, 2012
72,933
23,237
1,313
یہ شہر سارا ہی سو چکا ہے میں جاگتا ہوں کہ کچھ لکھوں گا

بہار رُت کے وہ خواب سارے جو میری پلکوں پہ آ سجے تھے!

وہ خواب آنکھوں میں جل چکے ہیں میں جل رہا ہوں کہ کچھ لکھوں گا

میں پچھلے موسم کی بارشوں کو پھر اپنی آنکھوں میں لا رہا ہوں!

کہ اب کے ساون کی رُت میں‘ میں بھی یہ سوچتا ہوں کہ کچھ لکھوں گا

عجیب رُت ہے جدائیوں کی‘ عذاب دن ہیں عذاب راتیں

میں چند مہمل سے لفظ لکھ کر یہ سوچتا ہوں کہ کچھ لکھوں گا

میں لفظ پلکوں سے چن رہا ہوں‘ میں خواب کاغذ پہ بُن رہا ہوں

میں تیری آہٹ بھی سن رہا ہوں میں جانتا ہوں کہ کچھ لکھوں گا

وہ سارے رستے کہ جن پہ ہم تم چلے تھے چاہت کے سنگ عاطف

میں اب جو اُن پر کبھی گیا تو یہ جانتا ہوں کہ کچھ لکھوں
 

AnadiL

••●∂ιѕαѕтєя●••
VIP
Nov 24, 2012
72,933
23,237
1,313
تیرے میرے بیچ زمانہ پڑتا ہے
دل کو کتنی بار بتانا پڑتا ہے!

ٹھہر گئی ہے بات مقدر پر آ کر
خود کو یہ اکثر سمجھانا پڑتا ہے

سوچوں کو کب قید کوئی کر پایا ہے
لیکن خود کو تو سمجھانا پڑتا ہے

رستہ ہو دشوار یا راہی انجانے
اِس جیون کا ساتھ نبھانا پڑتا ہے

خاموشی کے ڈسنے کا ڈر ہو جس دم
ایسے میں خود شور مچانا پڑتا ہے

پاس مرے تو صرف تمہاری یادیں ہیں
یادوں سے دل کو بہلانا پڑتا ہے


عاطفؔ سعید​
 

AnadiL

••●∂ιѕαѕтєя●••
VIP
Nov 24, 2012
72,933
23,237
1,313
ے

کل رات جانے کیا ہوا
کچھ دیر پہلے نیند سے
کچھ اشک ملنے آ گئے
کچھ خواب بھی ٹوٹے ہوئے
کچھ لوگ بھی بھولے ہوئے
کچھ راستہ بھٹکی ہوئی
کچھ گرد میں لپٹی ہوئی
کچھ بے طرح پھیلی ہوئیں
کچھ خول میں سمٹی ہوئیں
بے ربط سی سوچیں کئی
بھولی ہوئی باتیں کئی
ایک شخص کی یادیں کئی
پھر دیر تک جاگا رہا!
سوچوں میں گم بیٹھا رہا
انگلی سے ٹھنڈے فرش پر
اک نام بس لکھتا رہا
کل رات بھی وہ رات تھی
کچھ دیر پہلے نیند سے
میں دیر تک روتا رہا
 

AnadiL

••●∂ιѕαѕтєя●••
VIP
Nov 24, 2012
72,933
23,237
1,313
!

کہا تھا نا !
مجھے تم اس طرح سوتے ہوئے مت چھوڑ کر جانا
مجھے بے شک جگا دینا
بتا دینا
محبت کے سفر میں ساتھ میرے چل نہیں سکتیں
جدائی میں 'ہجر میں' ساتھ میرے چل نہیں سکتیں
تمہیں رستہ بدلنا ہے
مری حد سے نکلنا ہے
تمہیں کس بات کا ڈر تھا
تمہیں جانے نہیں دیتا
کہیں پہ قید کر لیتا
ارے پگلی !
محبت کی طبیعت میں
زبردستی نہیں ہوتی
جسے رستہ بدلنا ہو ' اسے رستہ بدلنے سے
جسے حد سے نکلنا ہو ' اسے حد سے نکلنے سے
نہ کوئی روک پایا ہے نہ کوئی روک پائے گا
تمہیں کس بات کا ڈر تھا
مجھے بے شک جگا دیتے
میں تم کو دیکھ ہی لیتا
تمہیں کوئی دعا دیتا
کم از کم یوں تو نہ ہوتا
مرے ساتھی حقیقت ہے
تمہارے بعد کھونے کے لیے کچھ بھی نہیں باقی
مگر کھونے سے ڈرتا ہوں
میں اب سونے سے ڈرتا ہوں​
 

AnadiL

••●∂ιѕαѕтєя●••
VIP
Nov 24, 2012
72,933
23,237
1,313

مجھے کچھ اَن کہے الفاظ نے بے چین کررکھا ہے
مجھے سونے نہیں دیتے
مجھے ہنسنے نہیں دیتے
مجھے رونے نہیں دیتے
یوں لگتا ہے
کہ جیسے سانس سینے میں کہیں ٹھہری ہوئی ہے
یوں لگتا ہے
کہ جیسے تیز گرمی میں
ذرا سی دیر کو بارش برس کے رک گئی ہے
گھٹن چاروں طرف پھیلی ہوئی ہے
بہت دن سے
مری آنکھوں میں سپنوں کی
کوئی ڈولی نہیں اُتری
بہت دن سے
خیالوں میں، دبے پاؤں
کوئی اپنا نہیں آیا
بہت دن سے
وہ سب جذبے
جو میری شاعری کے موسموں میں رنگ بھرتے تھے
کہیں سوئے ہوئے ہیں
مرے الفاظ بھی کھوئے ہوئے ہیں
میں اُن کو ڈھونڈنے
اِس زندگی کے دشت میں نکلا تو ہوں لیکن
مجھے معلوم ہے، جذبے
اگر اک بار کھو جائیں
تو پھر واپس نہیں ملتے
مجھے معلوم ہے پھر بھی
ی
ابھی اک آس باقی ہے
میں اب اُس آس کی انگلی پکڑ کر
چل رہا ہوں
بظاہر شبنمی ٹھنڈک مجھے گھیرے ہوئے ہے
مگر میں جل رہا ہوں
میں اب تک چل رہا ہوں
 
Top