Aurat

  • Work-from-home

ROHAAN

TM Star
Aug 14, 2016
1,795
929
613
1d4df003799cbeac1509d4839bd42ee8.jpg


عورت

عورت تیرا یہ کردار کبھی غضب ہے کبھی ہے پیار
کبھی تو مامتا کی دیوی ہے کبھی تو شعلا اور انگار
تجھ کو ہلکا کیسے جانے تو ہے قوم کی ایک معمار
عورت تیرا یہ کردار کبھی غضب ہے کبھی ہے پیار

وقت نے ایسی چال چلی ہے پھنس گئی اس میں پیاری تو
دھوکے سے یہ دل بھی توڑا مشکل میں ہے ناری تو
ہمت کرکے باہر آجا ڈٹ جا بن کے ایک کوہسار
عورت تیرا یہ کردار کبھی غضب ہے کبھی ہی پیار

باہیں کھولیں ہوئے کھڑی ہے تجھکو پانے والی ہے
باہر آکر دیکھ ذرا یہ دنیا خوب نرالی ہے
رنج و الم سب پھوٹ پڑا ہے چھوڑ گئے ہیں سب غمخوار
عورت تیرا یہ کردار کبھی غضب ہے کبھی ہی پیار

مٹ گئی تیری ہر کڑواہٹ خوشیاں ہیں اب سب درکار
رخصت ہوگئے سارے منظر امیدوں کی ہے اب بھرمار
نئی نویلی چاہت لیکر پڑھتی رہنا یہ اشعار
عورت تیرا یہ کردار کبھی غضب ہے کبھی ہی پیار
 
  • Like
Reactions: shehr-e-tanhayi
Top