BeQarari

  • Work-from-home

Zee Leo

~Leo ! The K!ng~
Banned
Aug 1, 2008
56,471
23,637
713
Karachi

بے قراری سی بے قراری ہے
وصل ہے اور فراق طاری ہے

جو گزاری نہ جا سکی ہم سے
ہم نے وہ زندگی گزاری ہے

بن تیرے کبھی جو آئی ہو
کیا میری نیند بھی تمہاری ہے

کیسے آؤں آپ میں، خود میں جو نہیں
سانس جو چل رہی ہے آری ہے

اس سے کہیو کہ دل کی گلیوں میں
رات دن تیری انتظاری ہے

خوش رہے تو کہ زندگی اپنی
عمر بھر کی امیدواری ہے

ہجر ہویا وصال ہو کچھ ہو
ہم ہیں اور اس کی یادگاری ہے

اک مہک سمت جاں سے آئی تھی
میں یہ سمجھا تیری سواری ہے

 
Top