Cold Drinks Ke 8 Nuqsanaat

  • Work-from-home

ROHAAN

TM Star
Aug 14, 2016
1,795
929
613
maxresdefault.jpg

کولڈ ڈرنکس کے 8 نقصانات جن کا آپ نے کبھی سوچا بھی نہ ہوگا
انسانی دماغ ہمیشہ سے ہی مٹھاس کا دیوانہ رہا ہے مگر ماضی میں کبھی ہمارے آباء و اجداد کو بہت زیادہ چینی اور کیلوریز سے بھرپور کولڈ ڈرنکس جیسی چیز نہیں ملی تھی۔
اس مشروب کا بہت زیادہ استعمال موٹاپے کا شکار کرتا ہے، جبکہ اس سے پیدا ہونے والا کیمیائی ردعمل دماغ کو بتاتا ہے کہ ہم کچھ اچھا کر رہے ہیں حالانکہ ایسا ہوتا نہیں، اس کے نتیجے میں چینی کا استعمال ایک عادت بن جاتی ہے جسے ترک کرنا ناممکن سا ہوجاتا ہے جو ذیابیطس، دل کی بیماریوں اور فالج وغیرہ کا خطرہ بڑھا دیتی ہے۔
مگر یہ مشروب ہماری توقعات سے بھی زیادہ صحت کے لیے تباہ کن ثابت ہوتا ہے اور ہوسکتا ہے کہ یہ وجوہات جان کر آپ اگلی بار اس کو استعمال کرنے سے پہلے کئی بار سوچیں گے ضرور۔
01_ یہ بڑھاپے کی جانب سفر تیز کردیتی ہیں
کیلیفورنیا یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق جو افراد روزانہ کولڈ ڈرنکس کے دو کین نوش کرتے ہیں ان کا بڑھاپے کے جانب سفر کی رفتار اس مشروب سے دور رہنے والے لوگوں کے مقابلے دوگنا زیادہ ہوتی ہے۔
گزشتہ برس کی اس تحقیق کے مطابق کولڈ ڈرنکس کے شوقین افراد کے ڈی این اے میں تبدیلیاں آتی ہیں اور وہ حقیقی عمر سے لگ بھگ پانچ سال بڑے نظر آنے لگتے ہیں جس کی وجہ اس مشروب کا ڈی این اے میں موجود ٹیلومیئرز پر اثر انداز ہوتا ہے جن کی مقدار میں کمی آنے سے خلیات کی توڑ پھوڑ کی مرمت پر اثرات مرتب ہوتے ہیں اور بڑھاپے کی جانب سفر تیز ہوجاتا ہے۔
02_ چینی کی طلب بڑھا دیتی ہیں
دن بھر میں دو کولڈ ڈرنکس کا استعمال لوگوں کے اندر مٹھاس کے حوالے سے تصور کو متاثر کرتا ہے اور ان کے اندر چینی کی طلب میں اضافہ ہونے لگتا ہے۔
برطانیہ کی بنگور یونیورسٹی کی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چونکہ مٹھاس کا دماغ کے طلب کے حصے سے مضبوط تعلق قائم ہوجاتا ہے اس لیے لوگ چینی کا بہت زیادہ مقدار میں استعمال کرنے لگتے ہیں جبکہ کولڈ ڈرنکس میں موجود بلبلے بھی یہ اثر بڑھاتے ہیں کیونکہ اس سے ہماری زبان کے ذائقے کی لذت بڑھ جاتی ہے۔
03_ کینسر کا باعث
وہ خواتین جو ہفتہ بھر میں تین سے زائد بار کولڈ ڈرنکس کا استعمال کرتی ہیں ان میں بریسٹ کینسر کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔
کینیڈا کی لاوال یونیورسٹی کی جانب سے گزشتہ برس ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ جتنا زیادہ خواتین یہ میٹھے مشروبات جسم کا حصہ بناتی ہیں ان کے اندر بریسٹ کینسر کا خطرہ بھی اتنا ہی بڑھتا چلا جاتا ہے۔
تاہم محققین یہ بتانے سے قاصر رہے کہ ایسا کیوں ہوتا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ یہ مشروبات کینسر کا باعث بن جاتے ہیں۔
04_ ہڈیوں کو نقصان
بہت زیادہ مقدار میں کولا مشروبات کا استعمال ہڈیوں کی مضبوطی پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔
بوسٹن کی ٹفٹس یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق ان مشروبات میں چونکہ فاسفورس ایسڈ کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جس سے ہڈیوں کی کثافت کم ہوکر ان میں کمزوری بڑھنے لگتی ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جسم میں فاسفورس اور کیلشیئم کا قدرتی توازن ہوتا ہے تاہم ان مشروبات کے نتیجے میں فاسفورس کی مقدار بڑھنے پر توازن کو برقرار رکھنے کے لیے ہڈیوں سے کیلشیئم کا اخراج ہوتا ہے جو ان کے ٹوٹنے کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔
05_ معدے کے مسائل
کولڈ ڈرنکس میں شامل کاربونیٹ ایسڈ یا عام الفاظ میں گیس معدے میں جاکر ہوا بھر جانے کا باعث بنتا ہے جس سے پیٹ درد کی شکایت پیدا ہوجاتی ہے۔
لندن کے رائل فری ہاسپٹل کی ایک تحقیق کے مطابق اگر آپ پہلے ہی پیٹ میں گیس بھرنے کے مریض ہیں تو ان مشروبات سے جسم کا حصہ بننے والی اضافی گیس صورتحال بدترین بنادیتی ہے، اس کے علاوہ ان مشروبات سے آنتوں کے امراض کا خطرہ بھی بڑھتا ہے جس سے نظام ہاضمے کے مسائل ابھر آتے ہیں۔
06_ دانتوں کے لیے تباہ کن
کولڈ درنکس میں شامل چینی دانتوں کے مسوڑوں میں بیکٹریا کی سرگرمیاں بڑھا دیتی ہے جس کے نتیجے میں مضرصحت ایسڈز کا اخراج ہوتا ہے جو دانتوں کے ٹوٹنے کا باعث بن جاتی ہیں۔
مگر بات یہی تک نہیں برطانیہ کی برمنگھم یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق یہ مشروب فروٹ جوسز کے مقابلے میں دانتوں کے لیے دس گنا زیادہ تباہ کن ثابت ہوتا ہے چاہے اس میں چینی کی مقدار جوس جتنی ہی ہو یہاں تک کہ چینی سے پاک ڈائٹ مشروبات بھی دانتوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں، جس کی وجہ اس میں شامل سٹرک ایسڈ اور کاربونیٹ ایسڈ ہوتا ہے۔
07_ جگر کو نقصان پہنچانے کا باعث
کولڈ ڈرنکس کے نتیجے میں جگر میں چربی بڑھنے کے امراض کا سامنا ہوسکتا ہے۔
ایک اسرائیلی تحقیق کے مطابق جو لوگ روزانہ دو کین کولڈ ڈرنکس کا استعمال کرتے ہیں ان میں جگر کے امراض کا خطرہ پانچ گنا زیادہ ہوتا ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پھلوں سے حاصل ہونے والی چینی سے بنے مشروبات جگر میں جذب ہوکر چربی کی شکل میں تبدیل ہوجاتے ہیں اور مختلف جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھا دیتے ہیں۔
08_ بچوں کے لیے نقصان دہ
کولا مشروبات بچوں کے پیٹ میں موجود دوست بیکٹریا کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں۔
درحقیقت ان مشروبات میں شامل چینی کی بہت زیادہ مقدار ان دوست بیکٹریا کے لیے خطرناک ثابت ہوتی ہے اور ان کی تعداد میں کمی سے صحت کو نقصان پہنچانے والے جرثوموں کی مقدار بڑھ جاتی ہے اور پیٹ کے مختلف امراض کا شکار ہوجاتے ہیں

 
Top