Get Swedish Passport Only In $1000-

  • Work-from-home

mohtarum

Newbie
Mar 31, 2007
334
126
0
48
جی ہاں ۔ صرف ایک ہزار ڈالر میں سویڈن پاسپورٹ بلیک مارکیٹ میں فروخت ہو رہے ہیں ۔ اور یہ دھندا بڑے باقاعدہ اور وسیع طریقے سے کیا جا رہا ہے ۔ سٹاک ہالم میں روزنامہ ڈاگنزنیہتر کے مطابق، سویڈش پاسپورٹوں کی فروخت کا کاروبار اتنے تسلسل اور باقعدگی سے جاری ہے کہ سویڈش پولیس ہر ہفتے میں کم سے کم دو بار ایسے کئی کئی پاسپورٹ برآمد کرتی ہے جو ایک ہی فرد کے شناختی کارڈ کے نمبر والے ہوتے ہیں ۔



حکام کے نزدیک پاسپورٹوں کے مندرجات میں رد و بدل تو کسی طریقوں سے جدید تیکنالوجی کے ذریعے آسانی سے ہو سکتا ہے لیکن سویڈن پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال اس کے لیے یہ کہنا مشکل ہے کہ مکروہ دھندا کتنی وسیع سطح پر کیا جا رہا ہے اور اس کے پیچھے کون لوگ ہیں ۔ سویڈش سرحدی پولیس کے ایک اعلیٰ اہلکار جیرک ویبرگ کا کہنا ہے کہ جب تک اصل اعدادو شمار سامنے نہ ہوں یہ مسئلے کی نوعیت اور اس کی وسعت کا اندازہ لگانا مشکل ہے وہ خود اس سلسلے میں کچھ نہیں*کہنا چاہیتے البتہ سویڈش پاسپورٹ بلیک مارکیٹ میں ایک ہزار ڈالر کے عوض فروخت ہو رہے ہیں یہ بات درست ہے ۔



اس سے پہلے بھی سویڈش پاسپورٹوں کی عالمی بلیک مارکیٹ میں فروخت کے معاملے سامنے آ چکے ہیں اور سن دو ہزار پانچ میں ان واقعات کے پیش نظر سویڈن حخام نے پاسپورٹوں کے نظام اجرا کو سخت تر کر دیا تھا ۔ لیکن اب نئے انکشافات کے بعد سویڈش حکام نے اپنی سرحدوں پر پاسپورٹوں کی نگرانی کام سخت تر کردیا ہے اور اس سلسلے قومی پولیس نے اپنی تفتیس کا دائرہ بڑھا دیا ہے۔ یورپی یونین کا رکن ہونے کے ناطے لازم ہے کہ سویڈش پاسپورٹ ہولڈر کی انگلیوں کے نشان بھی پاسپورٹ میں سبت ہوں اور سویڈن اس ضابطے پر سن دوہزار نو میں عملدرآمد کرنے کا پابند ہے ۔ فی الحال یہ خیال رکھنا غروری ہے کہ بلیک میں ایک ہزار ڈالر قیمت پر خریدے ہوئے جعلی پاسپورٹ پر سویڈن میں داخل ہونے والوں کو جیل اور جرمانہ دونوں سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا جن کے بعد ان کو ملک بدر تو کر ہی دیا جائے گا
 
Top