Is Terha

  • Work-from-home

Zee Leo

~Leo ! The K!ng~
Banned
Aug 1, 2008
56,471
23,637
713
Karachi
اس طرح مِرے ذہن میں اُترا ہُوا تُو ہے
جیسے کسی مہتاب کا سایا لبِ جُو ہے

انساں ہیں کہ پتھر کے تراشے ہُوئے بت ہیں
سانسوں میں حرارت ہے نہ شہ رگ میں لہُو ہے

اِک گرمئی رفتار مِرے پاؤں کی زنجیر
اِک شعلئہ آواز مِرا طوقِ گلُو ہے

دیکھوں تو ہر اِک موڑ پہ ہنگامئہ محشر
سوچوں تو بھرے شہر میں اِک عالمِ ہُو ہے

دونوں کے خدوخال پہ سایا ہے ہوس کا
حالات نے بخشا ہے کسے میں ہُوں کہ تُو ہے؟

انساں کو جِلا دے گئی اِحساس کی گرمی
کہنے کو تو پتھر میں بھی اِک ذوقِ نمُو ہے

میں تیرہ مقدر ہُوں کہاں تک اُسے چاہوں
وہ شعلہ بدن، برق نظر، آئینہ رُو ہے

سوچوں تو جھلس جائے ہر اِک یاد کا چہرہ
محسن" میری نس نَس میں غمِ دہر کی لُو ہے



 
Top