Jang main qatal kie jane wale kafir

  • Work-from-home

Pari

(v)i§§· ßµølï ßµð£ï¨
VIP
Mar 20, 2007
46,142
19,780
1,313
Toronto, Canada
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ جب ہم کو ابو سفیان کے(شام سے قافلہ کے) آنے کی خبر پہنچی تو حضور نبی اکرم ﷺ نے صحا بہ کرام سے مشورہ فرمایا۔حضرت سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے کھڑے ہو کر عرض کیا: یا رسول اللہ (ﷺ)! اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے اگر آپ ہمیں سمندر میں گھوڑے ڈالنے کا حکم دین تو ہم سمندر میں گھوڑے ڈال دیں گے، اگر آپ ﷺ ہمیں برک الغمار پہاڑ سے گھوڑوں کے سینے ٹکرانے کا حکم دیں تو ہم ایسا بھی کریں گے۔ تب رسول اللہ ﷺ نے لوگو ں کو بلایا لوگ آئے اور وادی بدر میں اترے۔ پھر حضور نبی اکرم ﷺ نے فر مایا: یہ فلاں کافر کے گرنے کی جگہ ہے، آپ ﷺ زمین پر اس جگہ اور کبھی اس جگہ اپنا دست اقدس رکھتے، حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیںکہ پھر (دوسرے دن)کوئی کافر حضور ﷺ کی بتائی ہوئی جگہ سے ذرا برا بر بھی ادھر ادھر نہیں مرا۔

صحیح مسلم :کتاب الجھاد والسیر: باب غزوة بدر،ونحوہ فی کتاب الجنة وصفة نعیھا واھلھا:باب عرض مقعد المیت من الجنة او النار علیہ واثبات عذاب القبر والتعوذ منہ، ابو داد فی السنن:کتاب الجھاد:باب فی الاسیر ینال منہ ویضرب ویقرن، والنسائی فی السنن:کتاب الجنائز :باب ارواح المومنین، احمد بن حنبل فی المسند،والبزار فی المسند، وابن ابی شیبة فی المصنف، والطبرانی فی المعجم الاوسط،والخطیب التبریزی فی مشکاة المصابیح :کتاب احوال القیامة وبدءالخلق:باب الفصل الاول


 
  • Like
Reactions: mashraki.larka
Top