Kal Raat..

  • Work-from-home

Manxil

BEiNg SiNglE is My ATtITUde
Super Star
May 7, 2012
13,831
2,488
913
کل رات جانے کیا ہوا
کچھ دیر پہلے نیند سے
کچھ اشک ملنے آگئے
کچھ خواب بھی ٹوٹے ہوئے
کچھ لوگ بھی بھولے ہوئے
کچھ رستہ بھٹکی ہوئیں
کچھ گرد میں لپٹی ہوئیں
کچھ خول میں سمٹی ہوئیں
بے ربط سی سوچیں کئی
بھولی ہوئی باتیں کئی
اک شخص کی یادیں کئی
پھر دیر تک جاگی رہی
سوچوں میں گم بیٹھی رہی
انگلی سے ٹھنڈے فرش پر
اک نام ہی لکھتی رہی
کل رات بھی وہ رات تھی
کچھ دیر پہلے نیند سے
میں دیر تک روتی رہی...
 
  • Like
Reactions: Sizzler_eiz
Top