Kharab O Khasta Sa Din

  • Work-from-home

ROHAAN

TM Star
Aug 14, 2016
1,795
929
613
Alireza Masoudi - 01.jpg


خراب و خستہ سا دن

خراب و خستہ سا دن، خستہ و خراب سی شام
وہی فراق سامنظر، وہی عذاب سی شام

میرا نصیب تھی اے جاں، یہ خار خار سی رات
تری جدائی نے چن لی میری گلاب سی شام

ابھی تو پاؤں نہ رکھا تھا میں نے پانی میں
میرےگھڑے سے لپٹنے لگی چناب سی شام

اتر گیا ہے میرا دن تو شب کے دریا میں
سفر میں رکھے گی تا صبح اب سراب سی شام

یہ کشمکش ہی سبب ہے جمالِ ہستی کا
کبھی چمکتا سویرا، کبھی نقاب سی شام

ہوا نہ بڑھ کے بڑھا دے چراغ ہجر کی لو
نہ ڈھونڈ کوئے ندامت میں اب وہ خواب سی شام
 
  • Like
Reactions: shehr-e-tanhayi

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡
ابھی تو پاؤں نہ رکھا تھا میں نے پانی میں
میرےگھڑے سے لپٹنے لگی چناب سی شام

bhtt khoob... painting pic achi hai...
 

ROHAAN

TM Star
Aug 14, 2016
1,795
929
613
ابھی تو پاؤں نہ رکھا تھا میں نے پانی میں
میرےگھڑے سے لپٹنے لگی چناب سی شام

bhtt khoob... painting pic achi hai...
پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ؍سدا خوش رہیں
 
Top