Maaa Baap Ki Feriyaad

  • Work-from-home

zehar

VIP
Apr 29, 2012
26,600
16,301
1,313
❗ شائد کل تم جان سکو ❗
❤ ماں باپ❤ كی فرياد
میرے بچو❗ اگر تم مجھ کو بڑھاپے کے حال میں دیکھو
اُکھڑی اُکھڑی چال می دیکھو
مشکل ماہ و سال میں دیکھو!
صبر کا دامن تھامے رکھنا
کڑوا ہے یہ گھونٹ پر چکھنا
"اُف" نہ کہنا، غصے کا اظہار نہ کرنا
میرے دل پر وار نہ کرنا!
رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا
ہاتھ مرے گر کمزوری سے کانپ اٹھیں
اور کھانا،مجھ پر گر جائے تو
مجھ کو نفرت سے مت تکنا، لہجے کو بیزار نہ کرنا!
بھول نہ جانا ان ہاتھوں سے تم نے کھانا کھانا سیکھا
جب تم کھانا میرے کپڑوں اور ہاتھوں پر مل دیتے تھے
میں تمہارا بوسہ لے کر ہنس دیتی تھی.
رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا
کپڑوں کی تبدیلی میں گر دیر لگا دوں یا تھک جاؤں
مجھ کو سُست اور کاہل کہہ کر، اور مجھے بیمار نہ کرنا!
بھول نہ جانا کتنے شوق سے تم کو رنگ برنگے کپڑے پہناتی تھی
اک اک دن میں دس دس بار بدلواتی تھی!
رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا
میرے یہ کمزور قدم گر جلدی جلدی اُٹھ نہ پائیں
میرا ہاتھ پکڑ لینا تم، تیز اپنی رفتار نہ کرنا!
بھول نہ جانا، میری انگلی تھام کے تم نے پاؤں پاؤں چلنا سیکھا
میری باہوں کے حلقے میں گرنا اور سنبھلنا سیکھا!
رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا
جب میں باتیں کرتے کرتے رُک جاؤں، خود کو دھراوں
ٹوٹا ربط پکڑ نہ پاؤں، یادِ ماضی میں کھو جاؤں
آسانی سے سمجھ نہ پاؤں!
مجھ کو نرمی سے سمجھانا
مجھ سے مت بے کار اُلجھنا،
اکتاکر، گھبرا کر مجھ کو ڈانٹ نہ دینا
دل کے کانچ کو پتھر مار کے
کرچی کرچی بانٹ نہ دینا
بھول نہ جانا جب تم ننھے منے سے تھے
ایک کہانی سو سو بار سنا کرتے تھے
اور میں کتنی چاہت سے ہر بار سنایا کرتی تھی
جو کچھ دھرانے کو کہتے، میں دھرایا کرتی تھی.
رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا
اگر نہانے میں مجھ سے سُستی ہو جائے
مجھ کو شرمندہ مت کرنا، یہ نہ کہنا آپ سے کتنی بُو آتی ہے!
بھول نہ جانا جب تم ننھے منے سے تھے اور نہانے سے چڑتے تھے
تم کو نہلانے کی خاطر چڑیا گھر لے جانے میں تم سے وعدہ کرتی تھی
کیسے کیسے حیلوں سے تم کو آمادہ کرتی تھی.
رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا
گر میں جلدی سمجھ نہ پاؤں، وقت سے کچھ پیچھے رہ جاؤں
مجھ پر حیرت سے مت ہنسنا، اور کوئی فقرہ نہ کسنا
مجھ کو کچھ مہلت دے دینا
شائد میں کچھ سیکھ سکوں
بھول نہ جانا❗
میں نے برسوں محنت کر کے تم کو کیا کیا سکھلایا تھا
کھانا پینا، چلنا پھرنا، ملنا جلنا، لکھنا پڑھنا
اور آنکھوں میں آنکھیں ڈال کے اس دنیا کی، آگے بڑھنا.
رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا
میری کھانسی سُن کر گر تم سوتے سوتے جاگ اٹھو تو
مجھ کو تم جھڑکی نہ دینا
یہ نہ کہنا، جانے دن بھر کیا کیا کھاتی رہتی ہیں
اور راتوں کو کُھوں کھوں کر کے شور مچاتی رہتی ہیں!
بھول نہ جانا میں نے کتنی لمبی راتیں
تم کو اپنی گود میں لے کر ٹہل ٹہل کر کاٹی ہیں.
رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا
گر میں کھانا نہ کھاؤں تو تم مجھ کو مجبور نہ کرنا
جس شے کو جی چاہے میرا، اس کو مجھ سے دور نہ کرنا
پرہیزوں کی آڑ میں ہر پل میرا دل رنجور نہ کرنا
کس کا فرض ہے مجھ کو رکھنا
اس بارے میں اک دوجے سے
بحث نہ کرنا❗
آپس میں بے کار نہ لڑنا
جس کو کچھ مجبوری ہو اس بھائی پر الزام نہ دھرنا!
رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا
گر میں اک دن کہہ دوں، اب جینے کی چاہ نہیں ہے
یونہی بوجھ بنی بیٹھی ہوں، کوئی بھی ہمراہ نہیں ہے
تم مجھ پر ناراض نہ ہونا
جیون کا یہ راز سمجھنا
برسوں جیتے جیتے آخر ایسے دن بھی آ جاتے ہیں
جب جیون کی روح تو رخصت ہو جاتی ہے
سانس کی ڈوری رہ جاتی ہے!
شائد کل تم جان سکو گے، اس ماں کو پہچان سکو گے
گرچہ جیون کی اس دوڑ میں، میں نے سب کچھ ہار دیا ہے
لیکن، میرے دامن میں جو کچھ تھا تم پر وار دیا ہے
تم کو سچا پیار دیا ہے❗
رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا
جب میں مر جاؤں تو مجھ کو
میرے پیارے رب کی جانب
چپکے سے سرکا دینا
اور، دعا کی خاطر
ہاتھ اُٹھا دینا❗
میرے پیارے رب سے کہنا،
رحم ہماری ماں پر کر دے
جیسے اس نے بچپن میں
ہم کمزوروں پر رحم کیا تھا
رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا
بھول نہ جانا، میرے بچو❗
جب تک مجھ میں جان تھی باقی❗
خون رگوں میں دوڑ رہا تھا❗
دل سینے میں دھڑک رہا تھا❗
خیر تمہاری مانگی میں نے❗
میرا ہر اک سانس دعا تھا❗
رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا
قالَ اللهُ تعالی
اور تیرا پروردگار صاف صاف حکم دے چکا ہے کہ تم اس کے سوا کسی اور کی عبادت نہ کرنا اور ماں باپ کے ساتھ احسان کرنا۔ اگر تیری موجودگی میں ان میں سے ایک یا یہ دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو ان کے آگے اف تک نہ کہنا، نہ انہیں ڈانٹ ڈپٹ کرنا بلکہ ان کے ساتھ ادب و احترام سے بات چیت کرنا • اور عاجزی اور محبت کے ساتھ ان کے سامنے تواضع کا بازو پست رکھے رکھنا اور دعا کرتے رہنا کہ اے میرے پروردگار! ان پر ویسا ہی رحم کر جیسا انہوں نے میرے بچپن میں میری پرورش کی ہے (الإسراء: 23-24)
رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا
الدين النصيحة
 

shehr-e-tanhayi

Super Magic Jori
Administrator
Jul 20, 2015
39,699
11,682
1,313
Jazak Allah @ STAR24

Itni Piyari Magar RongTay KhaRay Kar Dene Wali Sharing Hai.... Koyi Pathar Dil Bhi Ro Paray Aur MaiN To Aik Bahot Hi Hisaas Si Mekhlooq HoN Allah Ki Jo Dard E Dil Bhi Rakhti Hai Aur MaaN Ki Kami Bhi.....
Khush Qismat Hoti HaiN Woh MaayeN Jin Ki Oulaad Naik Aur Saliyah Ho, Allah K Faraayez K Sath Waldain K Haqooq Ko Bhi SamjheN.
Yeh Sab PaRhtay Huvay YooN Laga K Duniya JahaN Ka Dard Aik Maan Ki Iss Faryaad MeiN SimaT Aaya Hai.
Duaa Go HooN K Aisa Waqat Kisi Par Na Aey (Ameen)



کس کا فرض ہے مجھ کو رکھنا
اس بارے میں اک دوجے سے
بحث نہ کرنا❗
آپس میں بے کار نہ لڑنا
جس کو کچھ مجبوری ہو اس بھائی پر الزام نہ دھرنا
 
Top