Mera Allah...

  • Work-from-home

AnadiL

••●∂ιѕαѕтєя●••
VIP
Nov 24, 2012
72,933
23,237
1,313
میرا اللہ کتنا اچھا ھے..

اخبار میں ایک اشتہار دیکھ رھا تھا.. " ھم اپنے بیٹے کو بوجہ نافرمانی ' گستاخی ' بدچلنی و آوارہ گردی اپنی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد سے عاق کرتے ھیں.. ھم اس کے کسی نفع نقصان کے ذمہ دار نہیں ھونگے.. ھم سے اس کا کوئی تعلق نہیں ھوگا.. "

میرا اللہ کتنا اچھا ھے..

میں بدچلن ھوں ' آوارہ ھوں ' گستاخ ھوں ' نافرمان ھوں لیکن میرا اللہ کبھی مجھے اپنی نعمتوں سے عاق نہیں کرتا ' مجھ سے قطع تعلقی کا اشتہار نہیں نکالتا ' میری روٹی روزی سے غافل نہیں ھوتا ' لوگوں کو بتا کر مجھے ذلیل و رسوا نہیں کرتا.. خاموشی سے دروازہ کھلا چھوڑ کر میرے لوٹنے کا دن رات انتظار کرتا ھے..

میرا اللہ کتنا اچھا ھے..

اور جب کبھی اپنی شامت اعمال کے نتیجے میں کسی تکلیف میں مبتلا ھو کر اسے پکارتا ھوں تو میری سن کر مجھے ڈھارس بھی دیتا ھے اور اس تکلیف سے مجھے نکالنے کی سبیل بھی کرتا ھے جس میں خود اپنی غلطی سے پھنس جاتا ھوں.. پھر کبھی کسی رات پشیمانی سے مجبور ھوکر آنسو بہاتے ھوئے اس سے شرمسار ھوتا ھوں تو وہ ماں سے بھی زیادہ تڑپ کے ساتھ اپنی آغوش رحمت میں لے لیتا ھے..

میرا اللہ کتنا اچھا ھے..!!

Rana-M-Rehman

Active Member
Dec 19, 2013
283
29
28
34
In your Heart

{(jccoffe)}
 
Top