Nabi Pak (PBUM) ki Zaat Paki ki

  • Work-from-home

Pari

(v)i§§· ßµølï ßµð£ï¨
VIP
Mar 20, 2007
46,142
19,780
1,313
Toronto, Canada
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میرے والد وفات پا گئے اور ان کے اوپر قرض تھا۔ سو میں حضور نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: میرے والد نے (وفات کے بعد ) پیچھے قرضہ چھوڑا ہے اور میرے پاس ( اس کی ادائیگی کے لیے) کچھ بھی نہیں ما سوائے جو کھجور کے درختوں سے پیدا وار حاصل ہوتی ہے اور ان سے کئی سال میں بھی قرض ادا نہیں ہو گا۔آپ ﷺ میرے ساتھ تشریف لے چلیں تاکہ قرض خواہ مجھ پرسختی نہ کریں سو آپ ﷺ (ان کے ساتھ تشریف لے گئے اور ان کے)کھجوروں کے ڈھیروں میں سے ایک ڈھیر کے گرد پھرے او دعا کی پھر دوسرے ڈھیر(سے ساتھ بھی ایسا ہی کیا) اس کے بعد آپ ﷺ ایک ڈھیر پر بیٹھ گئے اور فر مایا: قرض خواہوں کو ماپ کر دیتے جا سو سب قرض خواہوں کا پورا قرض ادا کر دیا گیا اور اتنی ہی کھجوریں بیچ بھی گئیں جتنی کہ قرض میں دی تھیں۔
صحیح بخاری :کتاب المناقب: باب علامات النبوة فی الاسلام، وفی کتاب البیوع:باب الکیل علی البائع والمعطی،واحمد بن حنبل فی المسند

 
Top