اَلَّذِیْنَ إِذَا أَصَابَتْھُمْ مُّصِیْبَۃٌ قَالُوآ إِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ ’انہیں جب کبھی کوئی مصیبت آتی ہے تو کہتے ہیں کہ ہم تو خود اللہ تعالیٰ کی ملکیت ہیں اور ہم اس کی طرف لوٹنے والے ہیں۔‘‘
بہت ہی افسردہ خبر ہے جو ہم آپ سے شئیر کر رہے ہیں
سب جانتے ہوں گے کہ لاہور سے کراچی آنے والے جہاز کو حادثہ پیش آیا جو کئی معصوم جانوں کی شہادت کا باعث بنا... نہایت افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے ہے کہ اسی جہاز میں ہمارے ٹی ایم کہ ایک بہت اچھے ممبر ارمغان خان کے ایک کزن اور اس کزن کی بھانجی بھی تھیں
..اس غم و اندوہ کے موقع پر ہم سب کی دلی ہمدردیاں ارمغان برو کے ساتھ ہیں...خدائے بزرگ و برتر مرحومین کی مغفرت فرمائے ان کی سیئات کو حسنات سے بدل دے، ان کی قبر کو منور فرمائے.. ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ارمغان برو اور ان کی فیملی، ان کے کزن کی فیملی اور تمام عزیز و اقارب کو اس صدمے کو سہنے کی طاقت اور صبر عطا فرمائے...آمین...دیگر مرحومین کے بھی درجات بلند ہوں اور اللہ قادر و مطلق ان کے جملہ پس ماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ..آمین ثمہ آمین ... بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم...
بہت ہی افسردہ خبر ہے جو ہم آپ سے شئیر کر رہے ہیں

