Yaad Shayari Collection

  • Work-from-home

NXXXS

~` Weird `~
Superior Member
Apr 24, 2012
114,993
11,776
1,113
محبت ہے .. !
جبھی تو کچھ بھی کہتے ہو
تمہاری سرد مہری کے سمندر میں پڑے
چپ چاپ سہتے ہیں
محبت ہے ...!
جبھی تو ہم پرندوں کی طرح سے لوٹ آتے ہیں
تمہاری ذات کے گنجان برگد میں
جہاں پر کوئی ٹہنی بھی
ہماری خواہشوں کو گھونسلا رکھنے نہیں دیتی
محبت ہے ...!
جبھی تو ہم نے تیری یاد کا جگنو حسیں ،
روپہلے چہروں کی ضیاء میں آج تک کھویا نہیں
جبھی تو ہم دیے کی طرح جلتے ہیں سلگتے ہیں
تمھارے ہجر کی تاریک راتوں میں
ہماری خاک کو گر ہواؤں میں اڑاؤ گے
تو واپس لوٹ آئیں گے
ہمیں تو راکھ ہو کر بھی" تیرے قدموں میں رہنا ہے"
محبت ہے...!!
 

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
ﺑﺎﺭﺷﻮﮞ ﮐﺎ ﻣﻮﺳﻢ ﮨﮯ …
ﺭﻭﺡ ﮐﯽ ﻓﻀﺎﺅﮞ ﻣﯿﮟ …
ﻏﻢ ﺫﺩﮦ ﮨﻮﺍﺋﯿﮟ ﮨﯿﮟ …
ﺑﮯ ﺳﺐ ﺍﺩﺍﺳﯽ ﮨﮯ ___
ﺍﺱ ﻋﺠﯿﺐ ﻣﻮﺳﻢ ﻣﯿﮟ …
ﺑﮯ ﻗﺮﺍﺭ ﺭﺍﺗﻮﮞ ﮐﯽ …
ﺑﮯ ﺷﻤﺎﺭ ﺑﺎﺗﯿﮟ ﮨﯿﮟ …
ﺍﻥ ﮔﻨﺖ ﻓﺴﺎﻧﮯ ﮨﯿﮟ …
ﺟﻮ ﺑﮩﺖ ﺧﻤﻮﺷﯽ ﺳﮯ …
ﺩﻝ ﭘﮧ ﺳﮩﺘﮯ ﭘﮭﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ___
ﺍﻭﺭ ﺑﮧ ﺍﻣﺮ ﻣﺠﺒﻮﺭﯼ …
ﺳﺐ ﺳﮯ ﮐﮩﺘﮯ ﭘﮭﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ …
ﺁ ﺝ ﻣﻮﺳﻢ ﺍﭼﮭﺎ ﮨﮯ …
ﺁﺝ ﮨﻢ ﺑﮩﺖ ﺧﻮﺵ ﮨﯿﮟ !!!_____
ﺷﺎﻋﺮ ___ ( ﻓﺮﺣﺖ ﻋﺒﺎﺱ ﺷﺎﮦ )
 

NXXXS

~` Weird `~
Superior Member
Apr 24, 2012
114,993
11,776
1,113
ﮨﻢ ﺑﮭﯽ ﺗﺮﮮ ﺑﻌﺪ ﺟﯽ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ
ﺍﻭﺭ ﺗُﻮ ﺑﮭﯽ ﮐﮩﯿﮟ ﺑﮩﻞ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ۔
 

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
قرب کے نہ وفا کے ہوتے ہیں

جھگڑے سارے انا کے ہوتے ہیں

بات نیت کی صرف ہے ورنہ

وقت سارے دُعا کے ہوتے ہیں

بھول جاتے ہیں مت برا کہنا

لوگ پتلے خطا کے ہوتے ہیں

وہ بظاہر جو کچھ نہیں لگتے

اُن سے رشتے بلا کے ہوتے ہیں

وہ ہمارا ہے اِس طرح سے فیض

جیسے بندے خدا کے ہوتے ہیں


فیض لدھیانوی
 

NXXXS

~` Weird `~
Superior Member
Apr 24, 2012
114,993
11,776
1,113
ﺳﻨﻮ
ﮨﻢ ﻧﺎﺭﺍﺽ ﮨﯿﮟ ﺗﻢ ﺳﮯ
ﮐﮧ ﺑﮩﺖ ﻣﺠﺒﻮﺭ ﮨﻮ ﻧﺎ ﺗﻢ
ﺑﮩﺖ ﻣﺼﺮﻭﻑ ﮨﻮ ﻧﺎ ﺗﻢ
ﮨﻤﯿﮟ ﯾﺎﺩ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﺎ
ﮐﮧ ﻭﻗﺖ ﺑﺮﺑﺎﺩ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﺎ
ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺗﻮ ﻭﻗﺖ ﮨﯽ ﮐﺐ ﮨﮯ
ﻧﺎ ﺗﻢ ﮐﻮ ﯾﺎﺩ ﺁﺗﮯ ﮨﯿﮟ
 

NXXXS

~` Weird `~
Superior Member
Apr 24, 2012
114,993
11,776
1,113
تُمہارے بعد گزریں گے بھلا کیسے ہمارے دن
نومبر سے بچیں گے تو دسمبر مار ڈالے گا
 

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
جہاں سوال کے بدلے سوال ہوتا ہے
وہاں محبتوں کا زوال ہوتا ہے
کسی کو اپنا بنانا ہنر ہی سہی
کسی کا بن کے رہنا کمال ہوتا ہے
پروین شاکر
 

NXXXS

~` Weird `~
Superior Member
Apr 24, 2012
114,993
11,776
1,113
دیکھیں قریب سے بھی تو اچھا دکھائی دے
اک آدمی تو شہر میں ایسا ۔۔۔ دکھائی دے
 

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
کب تلک پیاس کے صحرا میں جُھلستے جائیں
اب یہ بادل جو اُٹھے ہیں تو برستے جائیں
کون بتلائے تُمھیں کیسے وہ موسم ہیں کہ جو
مُجھ سے ہی دُور رہیں، مُجھ میں ہی بَستے جائیں
ہائے کیا لوگ یہ آباد ہوئے ہیں مُجھ میں
پیار کے لفظ لکھیں، لہجے سے ڈستے جائیں
آئینہ دیکھوں تو اک چہرے کے بے رنگ نقوش
ایک نادیدہ سی زنجیر میں کَستے جائیں
جُز محبت کِسے آیا ہے میسّر امید
ایسا لمحہ کہ جِدھر صدیوں کے رستے جائیں
( امید فاضلی )
 

NXXXS

~` Weird `~
Superior Member
Apr 24, 2012
114,993
11,776
1,113
ummeed-e-yaar ..nazar ka mizaaj ...dard ka rang
tum aaj kuch bhi na poocho ke dil udaas bahot hai
 

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
دل ان کو تم دے آتے
یوں نہ لوٹ کر تم آتے
رخ ما اور بےمایہ کف
یوں خالی ہاتھ نہ جاتے
قرطاس اور ان کی شوخی
دل پر ہاتھ رکھ کر مرجاتے
 

NXXXS

~` Weird `~
Superior Member
Apr 24, 2012
114,993
11,776
1,113
آسمانوں میں وہ مصروف بہت ھے ، یا پھر
بانجھ ھونے لگے ، الفاظ مناجاتوں کے
 
Top