Yaad Shayari Collection

  • Work-from-home

NXXXS

~` Weird `~
Superior Member
Apr 24, 2012
114,993
11,776
1,113
پیار محبت رشتے ناطے ........... فانی دنیا فانی سوگاتیں
 

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
تمہارے واسطے جنجھوڑنے پڑے سگریٹ
تم آ گئے تو مجھے توڑنے پڑے سگریٹ

اداس شام وہی اور رقصِ تنہائی
با ایں ہمہ بھی مجھے چھوڑنے پڑے سگریٹ

میں اس سے پہلے تو بد عہد ہی رہا لیکن
یہ آج کس کے سبب موڑنے پڑے سگریٹ

بنا گیا تھا دھواں اک فصیل یادوں کی
مجھے بھی سر کی جگہ پھوڑنے پڑے سگریٹ

نہ ٹوٹ جائے کوئی سلسلہ کسی لمحے
تمہاری یاد سے پھر جوڑنے پڑے سگریٹ

زین شکیل —

 

NXXXS

~` Weird `~
Superior Member
Apr 24, 2012
114,993
11,776
1,113
سُنا ھے اُس طرف بھی شام کو لہجہ مہکتا ھے
خفا آپس میں ھیں لیکن دعائیں ایک جیسی ھیں !!
 

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
زندگی ھے خیال کی اک بات
جو کسی بےخیال کی ھو گی
دل پہ طاری ھے اک کمال خوشی
شاید اپنے زوال کی ھو گی

 

NXXXS

~` Weird `~
Superior Member
Apr 24, 2012
114,993
11,776
1,113
حیران ہیں، لب بستہ ہیں، دلگِیر ہیں غنچے
خوشبو کی زبانی تیرا پیغام ہی آئے
 

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
ناصر کاظمی
حاصلِ عشق ترا حُسنِ پشیماں ہی سہی
میری حسرت تری صورت سے نمایاں ہی سہی
حُسن بھی حُسن ہے محتاجِ نظر ہے جب تک
شعلۂ عشق چراغِ تہِ داماں ہی سہی
کیا خبر خاک ہی سے کوئ کرن پھوٹ پڑے
ذوقِ آوارگیِ دشت و بیاباں ہی سہی
پردۂ گُل ہی سے شاید کوئ آواز آئے
فرصتِ سیر و تماشاۓ بہاراں ہی سہی
 

NXXXS

~` Weird `~
Superior Member
Apr 24, 2012
114,993
11,776
1,113
بیٹے نے میرے بعد وصیّت مری پڑھی
"اک خوابِ لامکاں پہ
وراثت تمام شُد"
للکارتا ھُوں چاروں طرف دشمنوں کو مَیں
نرغے میں گِھر گیا ھُوں
تو دھشت تمام شُد
 

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
ہر جا تری قدرت کے ہیں لاکھوں جلوے
حیراں ہوں کہ دو آنکھوں سے کیا کیا دیکھوں
میر انیس

 

NXXXS

~` Weird `~
Superior Member
Apr 24, 2012
114,993
11,776
1,113
جو زمانے بھر کا اصول تھا وہ اصول تم نے نبھا دیا
یہی رسم ٹھہرے کی معتبر مجھے بھول جانے کا شکریہ
 

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
ﺳﻤﻨﺪﺭ ﺍﺱ ﻗﺪﺭ ﺷﻮﺭﯾﺪﮦ ﺳﺮ ﮐﯿﻮﮞ ﻟﮓ ﺭﮨﺎﮨﮯ
ﮐﻨﺎﺭﮮ ﭘﺮ ﺑﮭﯽ ﮨﻢ ﮐﻮ ﺍﺗﻨﺎ ﮈﺭ ﮐﯿﻮﮞ ﻟﮓ ﺭﮨﺎﮨﮯ
ﻭﮦ ﺟﺲ ﮐﯽ ﺟﺮﺍﺕِ ﭘﺮﻭﺍﺯ ﮐﮯ ﭼﺮﭼﮯ ﺑُﮩﺖ ﺗﮭﮯ
ﻭُﮨﯽ ﻃﺎﺋﺮ ﮨﻤﯿﮟ ﺑﮯ ﺑﺎﻝ ﻭ ﭘﺮ ﮐﯿﻮﮞ ﻟﮓ ﺭﮨﺎﮨﮯ
ﻭﮦ ﺟﺲ ﮐﮯ ﻧﺎﻡ ﺳﮯ ﺭﻭﺷﻦ ﺗﮭﮯ ﻣﺴﺘﻘﺒﻞ ﮐﮯ ﺳﺐ ﺧﻮﺍﺏ
ﻭُﮨﯽ ﭼﮩﺮﮦ ﮨﻤﯿﮟ ﻧﺎ ﻣﻌﺘﺒﺮ ﮐﯿﻮﮞ ﻟﮓ ﺭﮨﺎﮨﮯ
ﺑﮩﺎﺭﯾﮟ ﺟﺲ ﮐﯽ ﺷﺎﺧﻮﮞ ﺳﮯ ﮔﻮﺍﮨﯽ ﻣﺎﻧﮕﺘﯽ ﺗﮭﯿﮟ
ﻭُﮨﯽ ﻣﻮﺳﻢ ﮨﻤﯿﮟ ﺍﺏ ﺑﮯ ﺛﻤﺮ ﮐﯿﻮﮞ ﻟﮓ ﺭﮨﺎﮨﮯ
ﺩﺭﻭﺩﯾﻮﺍﺭ ﺍﺗﻨﮯ ﺍﺟﻨﺒﯽ ﮐﯿﻮﮞ ﻟﮓ ﺭﮨﯿﮯ ﮨﯿﮟ
ﺧﻮﺩ ﺍﭘﻨﮯ ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﺁﺧﺮ ﺍﺗﻨﺎ ﮈﺭ ﮐﯿﻮﮞ ﻟﮓ ﺭﮨﺎﮨﮯ

 

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
مَیں کیسے مَوت کو جیتا ہوں برملا ' مجھے دیکھ
مَیں چاہتا ہوں کہ تُو خواب دیکھتا ' مجھے دیکھ
چراغِ رنج کی لَو چاٹ کر ملائم کی
اُور ائنے سے کہا : یار ! کُھردرا مجھے دیکھ
ہے میرا حدّ ِ تکلُّف میں داخِلہ ممنوع
مجھے گُریز کہا جاتا ہے ' ذرا مجھے دیکھ
یہی نہ ہو کہ مَیں دونوں سے ماوراؑ ہو جاؤُں
مِری زمین ! مجھے سُن ' مِرے خُدا ! مجھے دیکھ
( احمدؔ کامران )

 

NXXXS

~` Weird `~
Superior Member
Apr 24, 2012
114,993
11,776
1,113
کیاکبھی آپ ___ پر بھی گزرا ھے
کوئی لمحہ کسی صدی کی طرح ؟
 

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
ہمیں بھی عرضِ تمنا کا ڈھب نہیں آتا
مزاجِ یار بھی سادہ ہے کیا کیا جائے

نہ اس سے ترکِ تعلق کی بات کر پائیں
نہ ہمدمی کا ارادہ ہے کیا کیا جائے
احمد فراز

 

NXXXS

~` Weird `~
Superior Member
Apr 24, 2012
114,993
11,776
1,113
Khush Bakhtiyan Meri Jo Dastak Di Khushi Ne
Is Lamha Mili Mujh Ko Ye Rahat Nayi Si Hai
 

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
یار بھی راہ کی دیوار سمجھتے ہیں مجھے
میں سمجھتا تھا مرے یار سمجھتے ہیں مجھے

جڑ اکھڑنے سے جھکاؤ ہے مری شاخوں میں
دور سے لوگ ثمر بار سمجھتے ہیں مجھے

نیک لوگوں ميں مجھے نیک گنا جاتا ہے
اور گنہگار ، گنہگار سمجھتے ہیں مجھے

کیا خبر کل یہی تابوت مرا بن جاۓ
آپ جس تخت کا حق دار سمجھتے ہیں مجھے

روشنی سرحدوں کے پار بھی پہنچاتا ہوں
ہم وطن اس لے غدّار سمجھتے ہیں مجھے

وہ جو اس پار ہیں ان کے لے اس پار ہوں میں
یہ جو اس پار ہیں اس پار سمجھتے ہیں مجھے

میں بدلتے ہوۓ حالات میں ڈھل جاتا ہوں
دیکھنے والے اداکار سمجھتے ہیں مجھے

جرم یہ ہے کہ ان اندھوں ميں ہوں آنکھوں والا
اور سزا یہ ہے کہ سردار سمجھتے ہیں مجھے

ميں تو یوں چپ ہوں کہ اندر سے بہت خالی ہوں
اور یہ لوگ پراسرار سمجھتے ہیں مجھے

چھاؤں دینے سے گریزاں ہیں کچھ ایسے جیسے
پیڑ سورج کا طرفدار سمجھتے ہیں مجھے

پاؤں ميں خار لے باغ میں بیٹھا ہوا ہوں
پھول خوشبو کا گرفتار سمجھتے ہیں مجھے

میں تو خود بکنے کو بازار میں آیا ہوا ہوں
اور دکاں دار خریدار سمجھتے ہیں مجھے

لاش کی طرح سر _ آب ہوں میں اور شاہد
ڈوبنے والے مددگار سمجھتے ہیں مجھے
 

NXXXS

~` Weird `~
Superior Member
Apr 24, 2012
114,993
11,776
1,113
میں ﺟﺴﮯ ﻋُﻤﺮِ ﮔُﺮﯾﺰﺍﮞ ﺳﮯ ُچرا لایا تھا....
ﻭﮦ تیرے ﻭﺻﻞ ﮐﺎ ﻟﻤﺤﮧ ﺗﮭﺎ، ﮔﺰﺭﺗﺎ ﮐــــﯿﺴﮯ
ﻣﯿﺮﯼ ﻣﭩﯽ ﻣﯿﮟ ﻓــــﺮﺷﺘﻮﮞ ﻧﮯ ﺍُﺳﮯ ﮔﻮﻧﺪﮬﺎ
ﺗﮭﺎ......
ﻣﯿﺮﮮ ﭘﯿﮑﺮ ﺳﮯ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تیرا ﺭﻧﮓ ﺍُﺗﺮﺗﺎ ﮐﯿﺴﮯ ؟؟
 

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
میں اور بزمِ مے سے یوں تشنہ کام آؤں
گر میں نے کی تھی توبہ، ساقی کو کیا ہوا تھا
ہے ایک تیر جس میں دونوں چھدے پڑے ہیں
وہ دن گئے کہ اپنا دل سے جگر جدا تھا
درماندگی میں غالب کچھ بن پڑے تو جانوں
جب رشتہ بیگرہ تھا، ناخن گرہ کشا تھا
 

NXXXS

~` Weird `~
Superior Member
Apr 24, 2012
114,993
11,776
1,113
میرا عشق ہو...
تیری ذات ہو...
پھر حُسْن عشق کی بات ہو...
 
Top