استاد کے نام

  • Work-from-home

amazingcreator

Rida Rehman
TM Star
Aug 9, 2013
3,470
3,515
1,313
آپ کے سایہٴ شفقت سےجو حاصل ہوا مجھ کو
ہزاروں نعمتیں بھی اس کے آگے ماند پڑ جائیں
میں پستی سے بلندی تک جو پہنچی ہوں
میرا اخلاق گر اعلٰی ہوا، کردار گر نکھرا
تو یہ سب آپ کی محنت سے ہی ممکن ہوا ہے نا
محبت سے سکھایا جو بھی سب کچھ یاد ہے مجھ کو
سزائیں پیار سے جو دی تھیں وہ بھی یاد ہیں مجھ کو
کہ یہ سب تو ضروری تھا مجھے سونا بنانے کو
میرے کندھوں پہ تھپکی پیار کی،ھمّت بڑھانے کو
جو رتبہ آپ کا ہے اور کسی کا ہو نہیں سکتا
کہ آپ کی رہنمائی میں
کوئی بھٹکا مسافر بھی
!منزل کھو نہیں سکتا۔۔۔


@Asif_Khan @illusionist @armaghankhan @RoOMi @JUNGLI @DuFFer @zulfii_kulfii @Redvirus @specialist @khizarabbas
 
Top