اس در پہ ٹھکانہ کبھی اس راہ میں ڈیرا

  • Work-from-home

Dark

Darknes will Fall
VIP
Jun 21, 2007
28,885
12,579
1,313
اس در پہ ٹھکانہ کبھی اس راہ میں ڈیرا



اس در پہ ٹھکانہ کبھی اس راہ میں ڈیرا
ہم خانہ بدوشوں کا یہی شام سویرا

بے مہری ء دنیا کو گلہ ہے تیرے لب پر
اب کیسے بتاؤں تجھے میں بھی نہیں تیرا

دو چار قدم ہے یہ کرن ہمسفری کی
پھر آگے وہی شہر ِ جدائی کا اندھیرا

ہیں بھی جو تنک خُو تو زمانے کے لیئے ہیں
اے جاں کبھی ہم نے ترا فرماں نہیں پھیرا

اک مشت ِ غبار اور کف ِ موج ِ ہوا پر
چاہا تو سمیٹا ہے نہ چاہا تو بکھیرا

مل جائے جو غربت میں فراز اب وہی ہمدم
ہو جائے جہاں شام وہیں رین بسیرا
 
Top