Ikhlaqiat اللہ سبحانہ وتعالى کو سجدہ

  • Work-from-home

Armaghankhan

Likhy Nhi Ja Sakty Dukhi Dil K Afsaany
Super Star
Sep 13, 2012
10,433
5,571
1,313
KARACHI

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
اللہ کو سجدہ



اللہ سبحانہ وتعالى كا فرمان ہے ؛
كيا آپ ديكھ نہيں رہے كہ سب آسمانوں والے، اور سب زمينوں والے اللہ تعالى كے سامنے سجدہ ميں ہيں، اور سورج ، چاند اور ستارے اور پہاڑ ، درخت اور جانور اور بہت سے انسان بھى ، ہاں بہت سے ايسے بھى ہيں جن پر عذاب كا مقولہ ثابت ہو چكا ہے ، جسے رب ذليل كرے اسے كوئى عزت دينے والا نہيں، اللہ تعالى جو چاہتا ہے كرتا ہے ۔
سورہ الحج ۔( 18 )۔

اور ايك دوسرے مقام پر اللہ تعالى كا فرمان اس طرح ہے ؛
كيا انہوں نے اللہ تعالى كى مخلوق ميں سے كسى كو بھى نہيں ديكھا ؟ كہ اس كے سائے دائيں بائيں جھك جھك كر اللہ تعالى كے سامنے سر بسجود ہوتے ہيں اور عاجزى كا اظہار كرتے ہيں، يقينا آسمان و زمين كے كل جاندار اور تمام فرشتے اللہ تعالى كے سامنے سجدے كرتے ہيں، اور ذرا بھى تكبر نہيں كرتے
سورہ النحل ( 48 - 49 )۔


امام ابن كثير رحمہ اللہ تعالى كہتے ہيں ؛

اللہ سبحانہ وتعالى اپنى عظمت و جلال اور كبريائى كى خبر دے رہے ہيں جس كے سامنے ہر چيز مطيع ہے اور جھكى ہوئى ہے، اور مخلوقات كى سارى اقسام اور اس كے خاندان اسى كے مطيع اور فرمانبردار ہيں ، چاہے وہ جمادات ہيں يا حيوانات، اور چاہے وہ انسانوں ، جنوں اور فرشتوں كى شكل ميں مكلف ہيں ۔ تو اللہ تعالى نے يہ خبر دى ہے كہ جس چيز كا بھى سايہ ہے وہ دائيں بائيں يعنى صبح اور شام جھكتا ہے، كيونكہ وہ اللہ تعالى كو سجدہ كر رہا ہے ۔
مجاھد رحمہ اللہ تعالى كہتے ہيں : جب سورج ڈھلتا ہے تو ہر چيز اللہ عز وجل كے سامنے سجدہ ريز ہو جاتى ہے ۔
 
Top