جدائی کی پہلی رات

  • Work-from-home

Aks_

~ ʍɑno BɨLii ~
Hot Shot
Aug 2, 2012
44,916
17,651
1,113
جدائی کی پہلی رات
آنکھ بوجھل ہے
مگر نیند نہیں آتی ہے
میری گردن میں حمائل تری بانہیں جو نہیں
کسی کروٹ بھی مجھے چین نہیں پڑتا ہے
سرد پڑتی ہوئی رات
مانگنے آئی ہے پھر مجھ سے
ترے نرم بدن کی گرمی
اور دریچوں سے جھجکتی ہوئی آہستہ ہوا
کھوجتی ہے مرے غم_خانے میں
تیری سانسوں کی گلابی خوشبو!
میرا بستر ہی نہیں
دل بھی بہت خالی ہے
اک خلا ہے کہ مری روح میں دہشت کی طرح اترا ہے
تیرا ننھا سا وجود
کیسے اس نے مجھے بھر رکھا تھا
ترے ہوتے ہوئے دنیا سے تعلق کی ضرورت ہی نہ تھی
ساری وابستگیاں تجھ سے تھیں
تو مری سوچ بھی، تصویر بھی اور بولی بھی
میں تری ماں بھی، تری دوست بھی ہمجولی بھی
تیرے جانے پہ کھلا
لفظ ہی کوئی مجھے یاد نہیں
بات کرنا ہی مجھے بھول گیا!
تو مری روح کا حصہ تھا
مرے چاروں طرف
چاند کی طرح سے رقصاں تھا مگر
کس قدر جلد تری ہستی نے
مرے اطراف میں سورج کی جگہ لے لی ہے
اب ترے گرد میں رقصندہ ہوں!
وقت کا فیصلہ تھا
ترے فردا کی رفاقت کے لیے
میرا امروز اکیلا رہ جائے
مرے بچے، مرے لال
فرض تو مجھ کو نبھانا ہے مگر
دیکھ کہ کتنی اکیلی ہوں میں!
 
Top