جہنم کی قید

  • Work-from-home

yushaa

Newbie
Jun 5, 2013
15
15
3
Edmonton
جہنم کی قید
------------------

میں پچھلے چار گھنٹے سے اپنے ہی گھر کی اسٹڈی میں قید ہوں۔میں عشا کی نماز پڑھ کر یہاں آیا تھا اوراپنے بچے کی دراندازی سے بچنے کے لیے دروازہ لاک کردیا تھا ۔ دوبارہ دروازہ کھولنے کی کوشش میں لاک ٹوٹ گیا۔ دروازہ توڑنے سے بچنے کے لیے گھر والے اور میرے دوست پچھلے چار گھنٹے کسی چابی والے کی تلاش میں ہیں مگر بے سود .....

بھوک پیاس اور اس قید میں جو سب سے بڑی دریافت میں نے کی ہے اور جسے اس وقت میں تحریر کررہا ہوں وہ قرآن مجید کی اس آیت کا مفہوم ہے جس میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں:

’’پس چکھو (عذا ب کا مزہ) جیسے تم نے اس دن کی ملاقات کو بھلادیا۔ (آج)ہم بھی تمھیں بھول چکے ہیں اور چکھو ہمیشہ رہنے والے عذاب کا مزہ اپنے اعمال کی پاداش میں۔‘‘

یہ سورہ سجدہ کی آیت 14ہے۔ اسی سورت کی آیت 20میں اللہ تعالی فرماتے ہیں:
’’جب کبھی وہ اس سے نکلنا چاہیں گے اس میں دھکیل دیے جائیں گے۔‘‘
اپنے ہی گھر میں اور اس احساس کے ساتھ کہ میرے گھر والے ، رشتہ دار اور میرا عزیز دوست ضیا مسلسل مجھے یاد رکھے ہوئے اور مجھے باہر نکالنے کی کوشش کررہے ہیں،میرے لیے یہ قید کاٹناآسان ہے۔ مگر مجھے یہ احساس بھی ہورہا ہے کہ جہنم میں قید ان لوگوں کی بے کسی کا کیا عالم ہوگا جن کو جہنم کے قید خانے میں بدترین عذاب دیے جارہے ہوں گے۔ یہاں سے نکلنے کی واحد امید اللہ کی ذات ہوگی۔ مگر اللہ انہوں بھول چکا ہوگا۔ اب رہے جہنم کے دروازے تو ان پر جہنم کے وہ سخت گیر داروغہ تعینات ہوں گے جو ان کے باہر نکلنے کی ہر کوشش ناکام بنادیں گے۔
کاش !!! انسان اس دن کے آنے سے قبل جہنم کی اس مایوسی اور اس کے عذاب کی شدت کو سمجھ لیں۔ کاش !!! قید خانے میں جانے سے قبل لوگ خود کو اس قید سے چھڑالیں۔

Abu Yahya
www.inzaar.org
 
Top