دوہری وفاداریاں

  • Work-from-home

Mahen

Alhamdulillah
VIP
Jun 9, 2012
21,845
16,877
1,313
laнore
ٹرن ٹرن ۔ ٹرن ٹرن۔ ٹرن ٹرن
ہیلو ، کون۔
ارے خالہ میں ہوں ردا۔
ارے بٹیا ۔ کیسی ہو میری چندا۔ سب ٹھیک ہے نا۔
ہاں خالہ ۔ لیکن افسوس ناک خبر سنانی تھی آپ کو۔
ارے بٹیا ایک منٹ صبر کر۔ میں پانی کا گلاس پی لوں۔ ۔ ہاں اب بول بٹیا۔۔۔
خالہ الطاف بھائی اب ہمارے لیڈر نہی رہے۔
ارے بٹیا۔۔ہائےمیں مر گئی ۔ ہائے ۔ ہائے۔ ہائے۔ ہم لٹ گئے ۔ ہمارا کچھ نہ رہا۔ ۔
ارے بٹیا ابھی کل میں جنگ تازہ ترین پر پڑھ رہی تھی۔ وہ یوگنڈا کے صدر کی وفات پر اظہار افسوس کررہے تھے۔ اور آج خود نہ رہے۔
ارے خالہ پوری بات توسن لیں۔
ارے بٹیا ۔ ہم بے سہارا ہو گئے۔ یا اللہ صبر دے صبر دے۔ صبر دے میرے مولا۔۔
خالہ ۔ خالہ۔ الطاف بھائی ابھی زندہ ہیں۔ ماشااللہ اتنے ہٹے کٹے ہیں ۔ اتنی جلدی نہی جانے والے۔
ارے کمبختی ماری۔ ابھی تو کہہ تھی وہ لیڈر نہی رہے۔ ابھی کہہ رہ ی وہ زندہ ہیں۔
خالہ بات تو پوری سن لیا کریں۔ بات ابھی شروع کی تھی اور آپ کو ہال پڑ جاتے ہیں۔
اچھا سنے پوری بات ۔ الیکش کمیشن نے کہا ہے کہ دوہری شہریت والا نہ تو الیکشن لڑ سکتا ہے اور نہ ہی کسی پارٹی کا لیڈر بن سکتا ہے۔ اب الطاف بھائی تو گئے ۔ اب پارٹی کے لئے کوئی اور لیڈر بنانا پڑے گا۔
ارے بٹیا ۔مجھے تو یہ سب کمبختی مارے اس چیف جسٹس کا کام لگتا ہے۔ وہ تو ہاتھ دھوکر اپنے قادری کے پیچھے پڑا تھا۔ وہ بیچارہ بھی اسی چکر میں مارا گیا۔ ورنہ الطاف بھائی نے تو پوری کوشش کی تھی اسے آگے لگا کر اس معاملے کو سلجھا لیا جائے۔ خیر اب بٹیا یہ بتا اب ہمارا کیا ہوگا۔ ہم کس کےسہارے ہیں۔۔۔
خالہ ایک بات تو بتا۔ کل اگرپاکستان کی انگلینڈ سے جنگ ہو جاتی ہے تو ہم ایم کیوایم والے کس کے ساتھ ہونگے ۔ ؟ الطاف بھائی نے توملکہ سے وفاداری کی قسم کھائی ہے۔ ہم کس کےساتھ ہوں گے ؟
ارے بٹیا ۔ ظاہر ہے جہاں الطاف بھائی ہونگے ہم ان کے پیچھے ہونگے۔ جیسا وہ کہیں گے ہم ویسا ہی کریں گے۔ ارے میں تو کہتی ہوں انگلیڈ والے ہم پرقبضہ بھی کرلیں تو اچھا ہے۔ الطاف بھائی ہمارے اور قریب آجائیں گے۔
خالہ ۔ مجھے آپ سے یہ امید نہی تھی۔ میں سوچ بھی نہی سکتی تھی۔ آپ شخصیت پرستی میں اتنا گرسکتی ہیں کہ ایک شخص کے لئے جو کسی اور کا وفادار ہے کے لئے اپنی شناخت کا سودا کرنے پر اتنی جلد ی تیار ہو جائیں گی۔ میں پاکستانی ہوں اور پاکستان میرے لئے سب سے پہلے ہے۔ اور میں کبھی ایسے شخص کو اپنا لیڈر نہی مانوں گی جس کی وفاداری مشکوک ہو۔ اگر دوہری شہریت میں سیاست کی اجازت ہوتی تو آج کوئی گورا پاکستان کا صدر ہوتا ۔کوئی پاکستانی انگلیڈ کا وزیراعظم ہوتا۔ ہر ملک کا اپنا اپنا قانون ہے۔ اور ہمارا جو قانون ہےاس پر ہمیں عمل کرنا ہے۔ اور جسے ملک کا اگر واقعی درد ہے۔ محبت ہے تو وہ صرف پاکستان کا ہو کر سوچے۔ حد ہوگئی۔ ایک طرف انگلینڈ سے وفاداری ، اور وہاں بیٹھ کر ریموٹ کنٹرول سیاست۔
ویسے بٹیا بات توٹھیک کہہ رہی ہے۔ ہمیں تو اس شخص کو اپنا لیڈر بنانا چاہئے جو سو فیصد خالص پاکستانی ہے۔ جو صرف پاکستان کا ہے۔ پاکستان کا وفادارہے۔ یا اللہ یہ شخصیت پرستی میں میں اتنی اندھی ہو گئی تھی۔ اپنی شناخت ہی نہی د یکھ سکی۔ اب اللہ کرے جلدی ہماری پارٹی کو ایک خالص پاکستانی وفادار لیڈر مل جائے۔
اور میں دوبارہ کلمہ پڑھ کرپاکستان سے وفاداری کا حلف اٹھا تی ہوں۔ پاکستان میری جان پاکستان پرمیری جان قربان۔
واہ خالہ واہ۔ خالہ زندہ باد۔
 
Top