دیپ جلتاہے نہ آتی ہے صداشام ڈھلے
بھیگ جاتی ہےمیرےگھرکی فضا شام ڈھلے
اب اسے رات کے صحراؤں میں کرتاہوں تلاش
جس نے اک دن مجھےملنے کوکہا، شام ڈھلے'
وقت رخصت تیراچہرہ نہیں دیکھاجاتا
خاموشی سےکبھی ہوجانا جداشام ڈھلے
آندھیاں رک کے ادا کرتی ہیں چلنےکا خراج
جب بھی جلتاہےکوئی ٹوٹا دیا شام ڈھلے
اس طرح اس کولگی شہر_ جدائی کی ہوا
جیسے لگتی ہے کسی ماں کی دعا شام ڈھلے
احمدحماد
بھیگ جاتی ہےمیرےگھرکی فضا شام ڈھلے
اب اسے رات کے صحراؤں میں کرتاہوں تلاش
جس نے اک دن مجھےملنے کوکہا، شام ڈھلے'
وقت رخصت تیراچہرہ نہیں دیکھاجاتا
خاموشی سےکبھی ہوجانا جداشام ڈھلے
آندھیاں رک کے ادا کرتی ہیں چلنےکا خراج
جب بھی جلتاہےکوئی ٹوٹا دیا شام ڈھلے
اس طرح اس کولگی شہر_ جدائی کی ہوا
جیسے لگتی ہے کسی ماں کی دعا شام ڈھلے
احمدحماد