شیطان بمقابلہ انسان ...!!!

  • Work-from-home

selfish_man

Senior Member
Oct 14, 2013
779
213
43
29
karachi


انسان اشرفلمخلوقات ہے. دنیا کی تمام مخلوقات سے زیادہ سوجھ سمجھ والا. عقل شعور والا . مگر پھر بھی شیطان کے بہکاوے میں آ جاتا ہے. یہ بات کتنی عجیب ہے، کہ ایک انسان جس کو الله پاک نے پیدا کیا، قرآن پاک اور پیغمبروں سے نواز کر عقل و شعور کے اچھوتے انداز سے نوازہ .انسان کو سہی غلط کی پہچان کروائی. انسان کو شیطان، حیوان، زمین و حیوان ، جن و چرند، پرند سب سے زیادہ طاقت اور عقل دی. پھر بھی انسان کے نفس پر شیطان غالب آ جاتا ہے. پھر بھی انسان شیطانی قوت کے زیر اثر ہو جاتا ہے. یعنی شیطان کا شر تو صرف بہکانے کا ہے. مگر انسان کے شر سے الله بچائے. وہ بہک بھی جاتا ہے، اور پھر شر بھی پھیلاتا ہے. انسان کی نیت میں بدلہ لینا، غصّے کا اظہار کرنا، بات پہ بات بنانا، غیبت کرنا، چغلی کرنا، ظلم کرنا، نفس سے بغاوت کرنا ، دوسروں کو نقصان پہنچانے کے لئے منصوبہ بندی کرنا ، معاف نہ کرنا ،بدرجہ اتم پایا جاتا ہے. اب یہ انسان کی مرضی ہے، کہ وہ شیطان کے شر سے شر پھیلائے ، یا اپنے نفس کو رحمان کے حوالے کر کہ دنیا و آخرت میں سرخ رو ہو جائے.


یہ تھریڈ شروع کرنے کا میرا مقصد یہ ہی ہے. کے ہم انسان چاہے مسلمان ہوں ، یا غیر مسلم ، اس بات پہ دھیان دے سکیں ، کہ شیطان بدنام ہے، اور انسان خود تمام کام شیطانوں والے کر رہا ہے. ان کو کیسے روکا جائے .کیسے سمجھا جائے .ہم سب کی زندگی میں ، یا ہمارے سامنے لوگوں کی زندگیوں میں ایسی بہت سی باتیں دیکھنے میں آتی ہیں، کہ جن کو دیکھ کر ہماری زبان سے بے ساختہ نکل جائے، کے یا الله انسان کے شر سے بھی محفوظ رکھ..آمین..



 
  • Like
Reactions: Hoorain
Top