قطعات (جون ایلیا)

  • Work-from-home

nizamuddin

Senior Member
Jan 10, 2015
775
280
113
karachi
ہے یہ بازار جھوٹ کا بازار
پھر یہی جنس کیوں نہ تولیں ہم
کرکے اک دوسرے سے عہد وفا
آؤ کچھ دیر جھوٹ بولیں ہم
۔۔۔۔۔۔۔
یہ تیرے خط تیری خوشبو یہ تیرے خواب و خیال
متاع جاں ہیں ترے قول و قسم کی طرح
گزشتہ سال انہیں میں نے گن کے رکھا تھا
کسی غریب کی جوڑی ہوئی رقم کی طرح

 

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
...........جونؔ ایلیا ..............
کچھ کہوں،کچھ سنوں،ذرا ٹہرو
ابھی زندوں میں‌ہوں،ذرا ٹہرو
منظرِ جشنِ قتلِ عام کو میں
جھانک کر دیکھ لوں،ذرا ٹہرو
مت نکلنا کہ ڈوب جاؤ گے
خوں ہے بس،خوں ہی خوں،ذرا ٹہرو
صورتِ حال اپنے باہر کی
ہے ابھی تک زبوں،ذرا ٹہرو
ہاتھ سے اپنے لکھ کے نام اپنا
میں تمہیں سونپ دوں،ذرا ٹہرو
میرا دروازہ توڑنے والو!
میں‌کہیں چھپ رہوں،ذرا ٹہرو

 
Top