ماں اور خدا وہ ہستیاں ہیں

  • Work-from-home

*Sarlaa*

Moderator
VIP
Apr 16, 2013
17,846
7,109
363
32
Pakistan.. karachi
"مما! میں نے کافی عرصہ ہوا، اس ایکسیڈنٹ سے پہلے ایک خواب دیکھا تھا- میں نے دیکھا تھا کہ مجھے میرے بھائیوں، بہنوں اور باپ نے قبر میں اتار دیا ہے، مگر ماں ان میں شامل نہیں تھی-"

"وہ اس لیے کہ جب تمہیں کومے میں گئے چھٹا ماہ ہو گیا تھا تو سب تمہاری طرف سے مایوس ہو گئے تھے سوائے تمہاری ماں کے- صرف میں تھی جو کہتی تھی کہ میرا بچہ ٹھیک ہو جائے گا-" وہ مسکراتے ہوئے اس کے بالوں میں انگلیاں چلا رہی تھیں-

"مما"- وہ چہرے پر سوچ کی پرچھائیاں لیے پوچھ رہا تھا- "یہ ماں اتنی پرامید کیوں ہوتی ہے؟"

"ریان! تم ماں کی کمیسٹری نہیں سمجھ سکتے-" انھوں نے بڑے مدبرانہ انداز میں کہا تھا-

"سمجھ سکتا ہوں-" ریان نے نظر اٹھا کر انھیں دیکھا اور چند لمحے دیکھتے رہنے کے بعد بولا-

"ماں اور خدا وہ ہستیاں ہیں جن کی محبّت، رحمت اور شفقت بے حساب ہوتی ہے- اس دنیا میں خدا تعالیٰ کے احکامات کی روز نافرمانی ہوتی ہے- ، لوگ اسکی ذات کو ماننے سے انکاری ہوتے ہیں، مگر کیا وہ انھیں روزی دینا بند کر دیتا ہے؟ کیا چشمے سوکھ جاتے ہیں؟ کا اناج کا قحط پڑ جاتا ہے؟ نہیں نا! وہ اپنے نافرمان بندوں کو بھی رزق دیتا ہے- خدا جب بھی کسی چیز کو واضح کرنا چاہتا ہے تو وہ انتہائی خوبصورت تشبیہات کا استعمال کرتا ہے- قرآن میں جنّت و جہنم، عذاب و ثواب، ہر شے کو مثال دے کر واضح کیا گیا ہے- مگر جب بات آتی ہے بنی انسان سے محبّت واضح کرنے کی، وہ فوراً کہتا ہے میں ستّر ماؤں سے زیادہ محبّت کرنے والا ہوں- الله کسی اور کی مثال دیتا، شوہر کی محبّت، بھائی کی محبّت، بہن کی محبّت، بیوی کی محبّت، دوستوں، قرابت داروں کی محبّت سے اپنی محبّت کا موازنہ کرتا مگر نہیں، اس نے ماں کی مثال دی کیوں کہ دنیا میں سب سے زیادہ بے غرض، بے لوث اور قابل اعتبار محبّت ماں کی ہے-"
 
Top