نقشِ قدم نبیﷺ کے ہیں جنت کے راستے .......اللہ سے م&

  • Work-from-home
Jun 21, 2010
91
44
0
45
ہیں یوں تو بیشمار، ریاضت کے راستے
پر مستند وہی ہیں شریعت کے راستے
پہنچیں خدا تلک جو محبت کے راستے​
نقشِ قدم نبیﷺ کے ہیں جنت کے راستے
اللہ سے ملاتے ہیں سنت کے راستے​
عشاق اب بھی کیفِ مسلسل کا جام لیں
گر سنتِ رسولﷺ کو مضبوط تھام لیں
دینے لگیں صدائیں سعادت کے راستے​
نقشِ قدم نبیﷺ کے ہیں جنت کے راستے
اللہ سے ملاتے ہیں سنت کے راستے​
مٹ جائیں دارِ فانی کے رنج و الم بھی آج
کرلیں مجاہدہ جو رہِ حق میں ہم بھی آج
کھل جائیں بیشمار ہدایت کے راستے​
نقشِ قدم نبیﷺ کے ہیں جنت کے راستے
اللہ سے ملاتے ہیں سنت کے راستے​
قلب و نظر بچائیے داڑھی بڑھائیے
ٹخنوں سے اپنے پائنچے اوپر اٹھائے
خوش کیجئے نبیﷺ کو اطاعت کے راستے​
نقشِ قدم نبیﷺ کے ہیں جنت کے راستے
اللہ سے ملاتے ہیں سنت کے راستے​
دی ہے خدائے پاک نے خود اس کی اطلاع
محبوبِ حق بناتی ہے سنت کی اتباع
ملتا ہے مولیٰ، عشقِ رسالت کے راستے​
نقشِ قدم نبیﷺ کے ہیں جنت کے راستے
اللہ سے ملاتے ہیں سنت کے راستے​
اپناتے ہیں جو سیرتِ خیرالنامﷺ لوگ
کرتے ہیں سنتوں کا جہاں اہتمام لوگ
ازخود ہی بند ہوتے ہیں بدعت کے راستے​
نقشِ قدم نبیﷺ کے ہیں جنت کے راستے
اللہ سے ملاتے ہیں سنت کے راستے​
شیطان اور نفس کی راہوں کو چھوڑ دیں
یعنی ہم آج بھی جو گناہوں کو چھوڑ دیں
ہم پر کھلے ہوئے ہیں ولایت کے راستے​
نقشِ قدم نبیﷺ کے ہیں جنت کے راستے
اللہ سے ملاتے ہیں سنت کے راستے​
گر چاہتے ہیں دل میں خدا کو بسایئے
مرشد کی مان لیجے نگاہیں بچایئے
جاتا ہے دل، نظر کی خیانت کے راستے​
نقشِ قدم نبیﷺ کے ہیں جنت کے راستے
اللہ سے ملاتے ہیں سنت کے راستے​
دنیا کی ہر برائی سے دامن جھٹک گئے
اک جست ہی میں سالکیں مولیٰ تلک گئے
مرشد نے وہ بتائے سہولت کے راستے​
نقشِ قدم نبیﷺ کے ہیں جنت کے راستے
اللہ سے ملاتے ہیں سنت کے راستے


by Hazrat Shaheen Iqbal Asar jonpuri Damat Barkatuhum (www bazm org
 
Top