تم مجھ کوگڑیاکہتے ہو
ٹھیک ہی کہتے ہو
کھیلنے والے سب ہاتھوں کو
میں گڑیاہی لگتی ہوں
جوپہنادو,مجھ پر سجے گا
میرا کوئی رنگ نہیں
جس بچے کے ہاتھ تھمادو
میری کسی سے جنگ نہیں
سوچتی جاگتی آنکھیں میری
جب چاہے بینائی لے لو
کوک بھرو اور باتیں سُن لو
یا میری گویائی لے لو
مانگ بھرو,سیندور لگاؤ
پیارکرو,آنکھوں میں بساؤ
اورپھرجب دل بھرجائے تو
دل سے اٹھاکے طاق پہ رکھ دو
تم مجھ کو گڑیا کہتے ہو
ٹھیک ہی کہتے ہو
ٹھیک ہی کہتے ہو
کھیلنے والے سب ہاتھوں کو
میں گڑیاہی لگتی ہوں
جوپہنادو,مجھ پر سجے گا
میرا کوئی رنگ نہیں
جس بچے کے ہاتھ تھمادو
میری کسی سے جنگ نہیں
سوچتی جاگتی آنکھیں میری
جب چاہے بینائی لے لو
کوک بھرو اور باتیں سُن لو
یا میری گویائی لے لو
مانگ بھرو,سیندور لگاؤ
پیارکرو,آنکھوں میں بساؤ
اورپھرجب دل بھرجائے تو
دل سے اٹھاکے طاق پہ رکھ دو
تم مجھ کو گڑیا کہتے ہو
ٹھیک ہی کہتے ہو