History ٭مکلی قبرستان، ٹھٹھہ ٭

  • Work-from-home

Tabishss

Regular Member
Jun 15, 2013
82
47
318
32
Landhi, Karachi.
کیا آپ کو معلوم ہے کہ پاکستان کا ٭مکلی قبرستان، ٹھٹھہ ٭ جس کے بارے مشہور ہے کہ یہ مسلمانوں کا سب سے بڑا قبرستان ہے۔جہاں ایک ہی جگہ پر لاکھوں مسلمان دفن ہیں ۔یہ قبرستان 6 مربع میل کے طویل ایریا میں پھیلا ہوا ہے۔ جہاں بہت سے سلاطین۔سردار۔شہدا۔ علماء کرام اور مسلمان مدفون ہیں۔

مکلی قبرستان۔ ٹھٹھہ

مکلی! ٹھٹھہ ، سندھ کے قریب واقع ایک چھوٹا سا علاقہ جو تاریخی قبرستان کے حوالے سے دنیا بھرمیں مشہور ہے ۔ یہاں سندھ کے سابق حکمرانوں کی قبریں ہیں۔ یہ قبرستان چھ مربع میل سے زائد رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ اس سے ماضی کی چار سو سال پرانی ایک عظیم تہذیب وابستہ ہے۔ اس میں چودھویں صدی سے اٹھارویں صدی تک کے مقبرے اور قبریں موجود ہیں۔

یہاں موجود قبریں تاریخی اعتبار سے دو ادوار میں تقسیم کی جاتی ہیں۔ پہلا سما بادشاہوں کا دور جوکہ (1520 - 1352) تک رہا اور دوسرا ترکان بادشاہوں کا دور جو کہ (1592 - 1556) تک رہا۔ ان عمارتوں کے ڈھانچے نہایت مضبوط، طرزِ تعمیر نہایت عمدہ اور تعمیری مواد بہت ہی اعلیٰ معیار کا ہے۔

ان مقابر میں مغل سردار طغرل بیگ، جانی بیگ، جان بابا، باقی بیگ ترخان،سلطان ابراہیم اور ترخان اول جیسے علماء،سردار اور دیگر لوگ سالوں سے محو خواب ہیں۔ یہ مسلم دنیا کا سب سے بڑا قبرستان ہے جو تقریباًچھ مربع میل پر محیط ہے۔اس قبرستان میں مغل،ترخان اور سمہ دور کی قبریں موجود ہیں ۔ ان مقابر پر انتہائی نفیس انداز میں قرآنی آیات اور خوبصورت نقش و نگار کندہ ہیں۔وہ قبریں جو کسی سردار یا کسی بزرگ کی ہیں ان پر خوبصورت مقبرے تعمیر ہیں۔مقابرکی تعمیر میں سندھی ٹائلوں اور سرخ اینٹوں کا استعمال ہواہے۔مزارات میں سرخ اینٹوں سے گنبدبھی بنائے گئے ہیں۔ قبروں کے تعویز اور ستونوں پر اتنا خوبصورت کام کیا گیا ہے کہ دیکھنے والا کاریگروں کی صناعی کی داد دئے بغیر نہیں رہ سکتا۔

لیکن مکلی کی یہ خوبصورتی مسلسل نا قدری اورعدم توجہ کے باعث روبہ زوال ہے۔ اب اس کے درو دیوار، گنبد، ممبر و محراب سب زبردست ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ زیادہ تر قبروں کے تعویز اور ستون بڑے گھروں کے ڈرائنگ روموں اور باغیچوں کی زینت بن گئے ہیں۔صرف چند قدیم قبریں اور مزارات باقی رہ گئے ہیں ورنہ زیادہ تر زمیں بوس ہو گئے اور اپنے نام و نشان سے بھی بے بہرا ہوگئے ہیں۔

یہ قبرستان تاریخ کا وہ ورثہ ہے جوکہ قوموں کے مٹنے کے بعد بھی اُن کی عظمت و ہنر کا پتہ دیتا ہے۔ اس کو دیکھنے کے لئے ہر سال ہزاروں لوگ اس قبرستان میں آتے ہیں۔

یہ مسلمانوں کا سب سے بڑا قبرستان مکلی عالمی ورثے میں بھی شامل ہے۔


10933847_407687782719890_2327096960972931698_n.jpg
 
Top