پُوچھ لو پُھول سے کیا کرتی ہے

  • Work-from-home

AnadiL

••●∂ιѕαѕтєя●••
VIP
Nov 24, 2012
72,933
23,237
1,313
پُوچھ لو پُھول سے کیا کرتی ہے
کبھی خوشبو بھی وفا کرتی ہے

خیمئہ دل کے معتدّرکا یہاں
فیصلہ تیز ہَوا کرتی ہے

بے رُخی تیری،عنایت تیری زخم دیتی ہے، دَوا کرتی ہے
تیری آہٹ مِری تنہائی کا
راستہ روک لیا کرتی ہے

روشنی تیرا حوالہ ٹھہرے
میری ہر سانس دُعا کرتی ہے

میری تنہائی سے خاموشی تری
شعر کہتی ہے، سُنا کرتی ہے
 
Top