Al Quraan

  • Work-from-home

Zia_Hayderi

TM Star
Mar 30, 2007
2,468
1,028
1,213
bhai kin logon ki baat ho rahi siyaaq or babaq se batain

منافقین کی بات ہورہی ہے- وہ برے برے کام کفر و نفاق کیا کرتے تھے- پھر اپنے بچاؤ کے لئے جھوٹی قسمیں کھا لیا کرتے تھے تاکہ مسلمان ان سے تعرض نہ کریں-
بعض روایت میں ہے کہ آیت14 عبداللہ بن ابیّ اور عبداللہ بن نبتل منافق کے بارے میں نازل ہوئی‘ ایک روز نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے صحابہ سےفرمایا کہ اب تمہارے پاس ایک ایسا شخص آنے والا ہے جس کا قلب‘ قلب جبّار ہے اور جو شیطان کی آنکھ سے دیکھتا ہے- اس کے بعد ہی عبداللہ بن نَبتل داخل ہوا تھا- آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے اس سے فرمایا تھا کہ تم اور تمہارے ساتھی مجھے کیوں گالیاں دیتے ہو؟
اس نے حلف کرکے کہا کہ میں ایسا نہیں کیا‘ پھر اپنے ساتھیوں کو بھی بلا لیا انہوں نے بھی جھوٹا حلف کر لیا‘ اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں اس جھوٹ کی خبر دی- (قرطبی) ر
--​
 
Top