Namaz Ke Baad Allah Ke Zikr Ki Fazilat

  • Work-from-home

Ghazal_Ka_Chiragh

>cRaZy GuY<
VIP
Jun 11, 2011
21,050
15,086
1,313
31
Karachi,PK
حدثنا محمد بن أبي بكر، قال حدثنا معتمر، عن عبيد الله، عن سمى، عن أبي صالح، عن أبي هريرة ـ رضى الله عنه ـ قال جاء الفقراء إلى النبي صلى الله عليه وسلم فقالوا ذهب أهل الدثور من الأموال بالدرجات العلا والنعيم المقيم، يصلون كما نصلي، ويصومون كما نصوم، ولهم فضل من أموال يحجون بها، ويعتمرون، ويجاهدون، ويتصدقون قال ‏"‏ ألا أحدثكم بأمر إن أخذتم به أدركتم من سبقكم ولم يدرككم أحد بعدكم، وكنتم خير من أنتم بين ظهرانيه، إلا من عمل مثله تسبحون وتحمدون، وتكبرون خلف كل صلاة ثلاثا وثلاثين ‏"‏‏.‏ فاختلفنا بيننا فقال بعضنا نسبح ثلاثا وثلاثين، ونحمد ثلاثا وثلاثين، ونكبر أربعا وثلاثين‏.‏ فرجعت إليه فقال ‏"‏ تقول سبحان الله، والحمد لله، والله أكبر، حتى يكون منهن كلهن ثلاثا وثلاثين‏"‏.
ہم سے محمد بن ابی بکر نے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ ہم سے معتمر بن سلیمان نے بیان کیا
ان سے عبید اللہ عمری نے بیان کیا ، ان سے سمی نے بیان کیا ، ان سے ابو صالح ذکوان نے بیان کیاان سے ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ
نادار لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت
میں حاضر ہوئے اور کہا کہ امیر و رئیس لوگ بلند
درجات اور ہمیشہ رہنے والی جنت حاصل کر چکے
حالانکہ جس
طرح ہم نماز پڑھتے ہیں وہ بھی پڑھتے ہیں اور جیسے ہم
روزے رکھتے ہیں وہ بھی رکھتے ہیں لیکن مال و دولت کی وجہ
سے انہیں ہم پر فوقیت حاصل ہے کہ اس کی وجہ سے وہ حج
کرتے ہیں ۔ عمرہ کرتے ہیں ۔ جہاد کرتے ہیں اور صدقے
دیتے ہیں ( اور ہم محتاجی کی وجہ سے ان کاموں کو نہیں کر پاتے )
اس پر آپ نے فرمایا کہ لو میں تمہیں ایک ایسا عمل بتاتا ہوں
کہ اگر تم اس کی پابندی کرو گے تو جو لوگ تم سے آگے
بڑھ چکے ہیں انہیں تم پالو گے اور تمہارے مرتبہ تک
پھر کوئی نہیں پہنچ سکتا اور تم سب سے اچھے ہو جاؤ گے
سوا ان کے جو یہی عمل شروع کر دیں ہر نماز کے
بعد تینتیس تینتیس مرتبہ تسبیح ( سبحان اللہ ) تحمید
( الحمدللہ ) تکبیر ( اللہ اکبر ) کہا کرو ۔ پھر ہم میں اختلاف
ہو گیا کسی نے کہا کہ ہم تسبیح تینتیس مرتبہ ، تحمید
تینتیس مرتبہ اور تکبیر چونتیس مرتبہ کہیں گے
میں نے اس پر آپ سے دوبارہ معلوم کیا تو
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ سبحان اللہ اور
الحمدللہ اور اللہ اکبر کہو ۔ تاآنکہ ہر ایک ان میں سے
تینتیس مرتبہ ہو جائے
Sahih Bukhari,kitab sift us salat,hadees#843
 
Top