parindey shaam hote ghar laut aate hain!(by akbar hameedi)

  • Work-from-home

Hoorain

*In search of Oyster Pearls*
VIP
Dec 31, 2009
108,467
40,710
1,313
A n3st!
پرندے شام ہوتے گھونسلوں کو لوٹ آتے ہیں
مگر کیوں لوٹ آتے ہیں
جہاں دن بھر سُلگتی جلتی تپتی دُھوپ میں ہنس ہنس کے رہتے ہیں
فضا کے راز سینے میں چُھپائے گنگناتے ہیں
بہت تانیں اُڑاتے ہیں
وہاں شب کو بھی بسرام کر لیں دو گھڑی
منقارِ زیرِ پر رہیں آرام کر لیں
دھندلکے آخر اتنے جان لیوا تو نہیں ہوتے
اندھیرے منتقم کب ہیں کہ دن کے سارے ہنگاموں کا شب کی سرد تنہائی سے بدلہ لیں
پرندوں کو تو اُڑنا ہے پرندے اُڑتے رہتے ہیں
درختوں کی گھنی شاخوں سے لے کر مقبروں کے اُونچے گنبد تک
انہیں اپنے پروں کو آزمانا ہے
اُجالے ہوں کہ تاریکی انہیں تو چہچہانا ہے
دلوں کو گدگدانا ہے ہوا سے باتیں کرنی ہیں
ہوا کے گیت گانا ہیں
پھر اس کے بعد اُدھر اُس پار جب کوئی نہ ہو ،
اُن کو کسی چلمن کے پہلو سے لپٹ کر شب کو سونا ہے
اندھیرے سے اجالے کا خراجِ زیست لینا ہ
ے اور اپنی ناؤ کو خود اپنے آپ کھینا ہے
 
Top