عورت كو حكم ہے كہ وہ غير محرم اور اجنبى مردوں سے اپنى زينت كو چھپا كر ركھے؛ كيونكہ اللہ سبحانہ و تعالى كا حكم ہے:
﴿ اور آپ مومن عورتوں كو كہہ ديجئے كہ وہ بھى اپنى نگاہيں نيچى ركھيں اور اپنى شرمگاہوں كى حفاظت كريں، اور اپنى زينت كو ظاہر نہ كريں، سوائے اسكے جو ظاہر ہے، اوراپنے گريبانوں پر اپنى اوڑھنياں ڈالے رہيں، اور اپنى آرائش كو كسى كے سامنے ظاہر نہ كريں، سوائے اپنے خاوندوں كے، يا اپنے والد كے، يا اپنے سسر كے، يا اپنے بيٹوں كے، يا اپنے خاوند كے بيٹوں كے، يا اپنے بھائيوں كے، يا اپنے بھتيجوں كے، يا اپنے بھانجوں كے، يا اپنے ميل جول كى عورتوں كے، يا غلاموں كے، يا ايسے نوكر چاكر مردوں كے جو شہوت والے نہ ہوں، يا ايسے بچوں كے جو عورتوں كے پردے كى باتوں سے مطلع نہيں، اور اس طرح زور زور سے پاؤں مار كر نہ چليں كہ انكى پوشيدہ زينت معلوم ہو جائے، اے مسلمانو! تم سب كے سب اللہ كى جانب توبہ كرو، تا كہ تم نجات پا جاؤ ﴾ النور ( 31 ).
اس ليے عورت كے پردہ ميں شرط ركھى گئى ہے كہ وہ پردہ بذاتہ خود زينت نہ ہو؛ كيونكہ عورت كو تو زينت كے اظہار نہ كرنے كا حكم ديا گيا ہے، جيسا كہ اوپر بيان ہو چكا ہے.
اسى طرح عورت كے لباس ميں يہ شرط بھى ہے كہ لباس كھلا اور سارے بدن كے ليے ساتر ہو، اور وہ لباس موٹا ہو،باريك ا ور شفاف نہ ہو كہ جسم كے اعضاء كا حجم ظاہر نہ ہو.
لڑکی كو چاہيے كہ وہ اپنے خاوند كو نصيحت کرے، اور انہيں يہ بيان كريں كہ اللہ تعالى كى شريعت اور اس كے ا حكام پر عمل كرنے كى ضرورت ہے، اللہ نے يہى حكم ديا ہے، اور لڑکی اپنے خاوند يہ بتائيں، كيونكہ قيامت كے روز اللہ كے سامنے وہ اس سلسلہ ميں جوابدہ ہے، اور آپ كى عصمت و غيرت كو محفوظ ركھنے پر مامور ہے.
لڑکی اللہ تعالى سے عاجزى و انكسارى كے ساتھ يہ دعا بھى كريں كہ اللہ تعالى آپ كى حفاظت فرمائے، اور لڑکی كے خاوند كو خير و بھلائى كى ہدايت نصيب فرمائے، اور لڑکی جس پر ہيں اس پر ثابت قدم رہيں، چاہے يہ چيز ان كى ناراضگى و تنگى كا باعث بنے، كيونكہ اللہ خالق الملك كى نافرمانى ميں كسى بھى مخلوق كى اطاعت و فرمانبردارى نہيں كى سكتى.
اس ليے آپ كے ليے جائز نہيں كہ اللہ تعالى كے حرام كردہ كے ارتكاب ، يا اللہ كى جانب سے واجب كردہ كے ترك كرنے ميں اپنے والدين يا خاوند كى اطاعت كريں.
نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:
" معصيت و نافرمانى ميں كوئى اطاعت نہيں، بلكہ اطاعت تو نيكى ميں ہے "
صحيح بخارى حديث نمبر ( 7257 ) صحيح مسلم حديث نمبر ( 1840 ).
ابن عمر رضى اللہ تعالى عنہما بيان كرتے ہيں كہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:
" اطاعت فرمانبردارى كرنا اس وقت تك حق ہے جب تك معصيت و نافرمانى كا حكم نہ ديا جائے، اور جب معصيت و نافرمانى كا حكم ديا جائے تو پھر نہ اس كى بات تسليم ہوگى، اور نہ ہى اطاعت ہے "
صحيح بخارى كتاب الجھاد و السير حديث نمبر ( 2735 ).
رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:
" مرد اپنے گھر والوں كا ذمہ دار ہے، اور وہ ان كے متعلق جواب دہ ہے "
صحيح بخارى كتاب الجمعۃ حديث نمبر ( 844 ).