قابل احترام ذمہ داران صاحبان
گذارش عرض یہ ہے کہ ابھی کچھ ہی لمحہ پہلے ہمارے دو تھریڈ اسلام سیکشن میں کلوز کردئیے گئے
اس حوالے سے صرف اتنی گذارش ہے کہ ہم نے پہلے بھی اسلام سیکشن سے متعلق ایک تھریڈ بنایا تھا جس میں چند مخصوص خیالات رکھنے والوں کی نشادہی کی تھی ۔۔۔۔جن کی وجہ سے اسلام سیکشن کا ماحول خراب رہتا ہے ۔۔۔۔ اس کی وجہ ہم پہلے بھی بیان کرچکے ہیں کہ یہ چند لوگ جان بوجھ کر عالم السلام کے سب سے بڑے طبقہ کو نشانہ بناتے ہیں ۔۔۔۔۔جس کے بعد اُس طبقہ کے لوگ جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔۔۔۔ لیکن اتنے دن وہ تھریڈ پڑا رہا لیکن انتظامیہ کی طرف سے کوئی مناسب نہ تو ایکشن لیا گیا اور نہ ہی کوئی ضابطہ مقرر کیا گیا ۔۔۔اور وہ تھریڈ بنا کسی فیصلے کے بند کردیا گیا ۔
اس کے بعد آج جب ہم نے اُن کے اعتراضات کے جواب میں جو دو دھاگہ بنائے اُن میں انہی چند لوگوں نے جان بوجھ کر اتنا زیادہ شور شرابہ کرنا شروع کردیا کہ مجبوارا ماڈریٹرز کو ہمارے تھریڈ کلوز کرنے پڑے
اس حوالے سے ہماری صرف اتنی گذارش ہے کہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ بجائے ذمہ داران ایسے لوگوں کے خلاف ایکشن لیں جو اسلام سیکشن کا ماحول خراب کرتے ہیں ۔۔۔۔ یا جو جان بوجھ کر ہمارے تھریڈ خراب کرتے ہیں ۔۔۔۔۔ اس کے بجائے ہمارے تھریڈ کلوز کردئیے جاتے ہیں ؟؟؟
ہماری آپ ذمہ داروں سے مودبانہ اپیل ہے کہ یا تو اسلام سیکشن میں ضابطہ ترتیب دیا جائے ۔۔۔جس میں اختلافی تھریڈ کی گنجائش نہ رکھی جائے ۔۔۔۔ لیکن اگر ذمہ داران نے اختلافی مضامین شئیرنگ کرنے کی اجازت دی ہے تو کم از کم اتنا ضرور پابند کیا جائے کہ جو اُس سے اختلاف رکھتا ہو ۔۔۔۔ وہ وہاں دخل اندازی نہ کرے ۔۔۔۔ تاکہ اسلام سیکشن کا ماحول مزید خراب نہ ہو
۔۔۔۔ ہمیں امید ہے کہ اس دفعہ ذمہ داران اسلام سیکشن کے متعلق کوئی مضبوط لائحہ عمل ترتیب دیں گے تاکہ وہاں کسی بھی طبقہ کی دل آزاری نہ ہو جس کے بعد وہاں کا ماحول خراب ہو
اور ہمیں اجازت دی جائے کہ ہم وہاں اپنے تھریڈ دوبارہ لگائیں یا ہمارے تھریڈ میں سے غیر ضروری مباحثہ کو حذف کرکے دوبارہ کھول دیا جائے۔یا پھرازروئے انصاف تمام اختلافی تھریڈ اسی طرح کلوز کردئیے جائیں ۔جزاک اللہ