مجھے اک خوبصورت دوست کی فوری ضرورت ہے
مرے گھر میں کسی خوش بخت کی فوری ضرورت ہے
صباحت خیز رنگت ہو،صبا سی چال رکھتی ہو
بڑا شاداب چہرہ ہو،سنہرے بال رکھتی ہو
وہ کالی جھیل سی انکھیں،شفق سے گال رکھتی ہو
ادھوری شام رہتی ہو،لب و رخسار میں اس کے
کوئ اقرار شامل ہو کہیں انکار میں اس کے
وہ چاۓ بھی بناتی ہو قرینے سے سلیقے
سے
اسے شرمانا آتا ہو،مگر اچھے طریقے سے
قلو پطرہ سے لب ہوں مسکراہٹ مونا لیزا سی
دوپٹے بھولتی پھرتی ہوئ الھڑ دوشیزہ سی
کوئ مستانی لڑکی ہو،کوئ دیوانی لڑکی ہو
کئ کہسار و دریا ہوں کنار خواب تک اس کے
بدن سے بات کرتی ہو،نظر سے گیت کہتی ہو
میانوالی کے جیسی ہو،میانوالی میں رہتی ہو
ملائم نرم و نازک ساتھ کی فوری ضرورت ہے
کسی تازہ حنائ ہاتھ کی فوری ضرورت ہے
کسی اخبار میں دیتا ہوں جاکر اشتہار اپنا
مجھے اک خوبصورت دوست کی فوری ضرورت ہے
مرے گھر میں کسی خوش بخت کی فوری ضرورت ہے
مرے گھر میں کسی خوش بخت کی فوری ضرورت ہے
صباحت خیز رنگت ہو،صبا سی چال رکھتی ہو
بڑا شاداب چہرہ ہو،سنہرے بال رکھتی ہو
وہ کالی جھیل سی انکھیں،شفق سے گال رکھتی ہو
ادھوری شام رہتی ہو،لب و رخسار میں اس کے
کوئ اقرار شامل ہو کہیں انکار میں اس کے
وہ چاۓ بھی بناتی ہو قرینے سے سلیقے
سے
اسے شرمانا آتا ہو،مگر اچھے طریقے سے
قلو پطرہ سے لب ہوں مسکراہٹ مونا لیزا سی
دوپٹے بھولتی پھرتی ہوئ الھڑ دوشیزہ سی
کوئ مستانی لڑکی ہو،کوئ دیوانی لڑکی ہو
کئ کہسار و دریا ہوں کنار خواب تک اس کے
بدن سے بات کرتی ہو،نظر سے گیت کہتی ہو
میانوالی کے جیسی ہو،میانوالی میں رہتی ہو
ملائم نرم و نازک ساتھ کی فوری ضرورت ہے
کسی تازہ حنائ ہاتھ کی فوری ضرورت ہے
کسی اخبار میں دیتا ہوں جاکر اشتہار اپنا
مجھے اک خوبصورت دوست کی فوری ضرورت ہے
مرے گھر میں کسی خوش بخت کی فوری ضرورت ہے