Hah
Hahahahha nhe g aisa hr waqt nhe hotaبرش کو دھونا ایک اچھی عادت ہے کہ اس طرح جراثیم دور ہوتے ہیں لیکن لڑکیوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ اپنے میک اپ برش کو کبھی بھی نہیں دھوتیں۔
جیسے ہی چہرے پر کوئی دانہ یا مہاسہ دیکھا تو اسے پھوڑنے لگ جاتی ہیں۔
اپنے سر سے خشکی نکالنا، چاہے کوئی دیکھ بھی رہا ہو۔
پارلر سے بالوں کو ڈرائی کروانے کے بعد ایک ہفتے تک بالوں کو نہیں دھوئیں گی۔ کیوں کریں، آخر پیسے جو خرچ کئے ہیں۔
اتوار کی صبح اٹھ کرمنہ نہ دھونا، اگرکہیں جانے کی ضرورت نہیں تو چہرہ دھونے کی کیا ضرورت ہے۔
ٹشوپیپرسے چہرہ صاف کرتے ہوئے اس پر مٹی دیکھ کر انجانہ سا سکون آتا ہے۔
ایک ہاتھ کے ناخن سے دوسرے ہاتھ کے ناخنوں سے نیل پالش اکھاڑنا۔
اپنی ناک پر انگلی پھیر کر یہ اندازہ لگانا کہ چہرہ کتنا آئلی ہے۔
میک اپ کو سینے سے لگا کر رکھنا اور اگر اس کی استعمال کی تاریخ گزر بھی گئی ہے تب بھی اسے لگانا۔
ضرورت کے وقت اپنے تھوک سے مسکارا اور آئی لائنر کو ٹھیک کرنا۔
سردیوں میں جسم کو ویکس نہ کرنا، اتنی سردی میں کسی میں ہمت ہے تو کر لے ہم تو نہیں کر رہے۔
اپنے ہونٹوں سے مردہ جلد کو اتارنا۔
پورے میک اپ کے ساتھ سو جائیں گی، اتنی محنت کی تھی میک اپ کرواتے اب کچھ دن تو لگا رہنے دو۔
اپنے دوپٹے سے منہ اور جسم کو صاف کرنا اور جسم پر اس کا بے دریغ استعمال کرنا۔
بالوں سے جوئیں نکالنے کی ناکام کوشش کرنا اور یہ مشق تب تک جاری رکھنا جب تک کامیابی نہ مل جائے۔