»¦« حمد »¦«

  • Work-from-home

hina

Newbie
Mar 1, 2008
5
7
0
کس سے مانگیں کہاں جائیں

کس سے مانگیں کہاں جائیں کس سے کہیں اور دنیا میں حاجت روا کوں ہے
سب کا داتا ہے تُو سب کو دیتا ہے تُو تیرے بندوں کا تیرے سِوا کون ہے

کون مقبول کون مردود ہے بے خبر کیا خبر تجھ کو کیا کون ہے
جب تُلیں گے عمل سب کے میزان پر تب کھلے گا کہ کھوٹا کھرا کون ہے

کون سنتا ہے فریاد مظلوم کی کس کے ہاتھوں میں کنجی ہے مقسوم کی
رزق پر جس کے پلتے ہیں شاہ و گدا تجھ احد کے سِوا دوسرا کون ہے

اولیاء تیرے محتاج اے ربِ کُل ! تیرے بندے ہیں سب انبیاء و رسل
ان کی عزت کا باعث ہے نسبت تیری ان کی پہچان تیرے سِوا کون ہے

ہے خبر بھی وہی مبتداء بھی وہی نا خدا بھی وہی ہے خدا بھی وہی
جو ہے سارے جہانوں میں جلوہ نما، اُس احد کے سِوا دوسرا کون ہے

اہلِ فکرُ و نظر جانتے ہیں تجھے کچھ نہ ہونے پہ بھی مانتے ہیں تجھے
اے بندے تو اس کو فضلِ باری سمجھ ورنہ تیری طرف دیکھتا کون ہے


 

goodfrndz

"A faithful friend is the medicine of life."
VIP
Aug 16, 2008
12,849
4,072
1,113
محبت والا
very very zbrdast

~~~shukriya~~~

lage raho aisey hi . . . . .






{Nice post Tm}{(pillow fight)}{(pillow fight)}{(pillow fight)}{Nice post Tm}
{Nice post Tm}{(pillow fight)}{(pillow fight)}{(pillow fight)}{Nice post Tm}
{Nice post Tm}{(pillow fight)}{(pillow fight)}{(pillow fight)}{Nice post Tm}​
 
Top