ابھی وہ زندہ تھا

  • Work-from-home

dr maqsood hasni

Senior Member
Aug 11, 2008
943
286
1,163
72
kasur, pakistan

ابھی وہ زندہ تھا

ویسے ہم‘ بڑے سوشل اور ہم درد سے‘ واقع ہوئے ہیں۔ کسی کے ہاں سوگ ہو‘ وہاں جانا‘ نظرانداز نہیں کرتے۔ الله کا حکم کہہ کر‘ دعا کے لیے کہتے ہیں۔ اس کے بعد‘ سارا ماجرا دریافت کرتے ہیں۔ ساری رام کہانی سن کر‘ گہرے افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم اس وقت‘ محمد علی‘ طالش اور علاؤالدین کی ادا کاری کو‘ بہت پیچھے چھوڑ جاتے ہیں۔ مرنے یا حادثے کا شکار ہونے والے‘ سے اپنے گہرے تعلقات کا اظہار کرتے ہیں۔ پھر اس کی‘ وہ وہ خوبیاں بیان کرتے ہیں‘ کہ ان کا‘ اس شخصیت سے‘ دور کا تعلق واسطہ ہی نہیں ہوتا۔ اس پر سارے سر ہلاتے ہیں۔ یہ ہی نہیں‘ اس میں اضافے کی‘ اپنی سی کوشش بھی کرتے ہیں۔ اس گھر کی دہلیز میں داخل ہونے سے پہلے‘ اس شخص سے‘ ہماری کوئی ہم دردی نہیں ہوتی۔ اسی طرح‘ دکھ کا دور تک نام ونشان تک نہیں ہوتا۔ افسوس کے بعد‘ جب ہم‘ اس گھر کی دہلیز پار کرتے ہیں‘ تو ہمیں سب کہا سنا‘ بھول جاتا ہے۔
پھانسی لگنے اور پوسٹ مارٹم کے بعد‘ جب بھوسہ بھری میری لاش‘ میرے گھر آئے گی۔ یہ افسوس کے بہانے‘ میرے گھر والوں کے پاس آئیں گے۔ سب کچھ جانتے ہوئے‘ میرے گھر والوں سے معاملہ دریافت کریں گے۔ وہ بےوقوف‘ انہیں الف سے یے تک‘ کہانی سنائیں گے۔ یہاں تک بتائیں گے‘ کہ میری بھوسہ بھری لاش حاصل کرنے میں‘ انہیں کس قدر مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔

لوگ کیا‘ میرے اپنے بھی‘ کتنی منافقت رکھتے ہیں۔ بس‘ میرا باپ ہی‘ خجل خوار ہو رہا ہے۔ وہ بچارہ گھر میں‘ اپنے بچوں کے ہاتھوں ذلیل ہوتا ہے‘ ادھر آ کر کچہری والوں سے‘ مٹی پلید کراتا ہے۔ پھر بھی‘ آنے سے باز نہیں آتا۔ ماں بےجاری وقت پر ہی چل بسی تھی‘ ورنہ وہ بھی‘ آج ذلیل ہو رہی ہوتی۔ میں تین سال سے‘ ہتھ کڑیوں سے آراستہ‘ عدالت میں لایا جا رہا ہوں۔ معاملہ جہاں تھا‘ ابھی تک‘ وہیں ہے‘ رائی بھر‘ پیش رفت نہیں ہوئی۔ میں بھی چاہتا ہوں‘ کہ معاملہ آگے نہ بڑھے۔ اگر معاملہ آگے بڑھا‘ تو میری زندگی کے آخری لمحوں کی گنتی کا‘ شمار شروع ہو جائے گا۔ میں موقع پر پکڑا گیا ہوں۔ گواہ‘ جن کا کاغذات میں اندراج ہوا ہے‘ میرے مخالفین کے ہاتھ کے ہیں۔ کوئی ملاقات تک کے لیے نہیں آیا‘ اگرچہ انہیں میرے اپنے ہونے کا دعوی رہا ہے۔

منافقت نے‘ ہمارے قول و فعل میں‘ بعد پیدا کر دیا ہے۔ ہمارا کردار‘ ہر لمحہ‘ ناصرف تضاد کا شکار رہتا ہے‘ بلکہ شکوک میں بھی مبتلا رہتا ہے۔ کسی پر کیا یقین کیا جائے‘ یقین‘ نقصان سے دوچار کرتا ہے۔ یقین نہیں کرتے‘ تو تکمیل کے دروازے پر‘ قفل لگ جاتا ہے۔ درحقیقت یہ سب‘ ہمیں ورثہ میں ملا ہے۔ ہماری دھرتی‘ ہمیشہ سے‘ بیرونی عناصر کی تلوار پر رہی ہے۔ انہوں نے یہاں‘ لاشیں بچھائی ہیں۔ کھوپڑیوں کے‘ مینار بنائے رہے ہیں۔ ان کے مقاصد میں‘ وسائل اور اس دھرتی پر قبضہ کرنا رہا ہے۔ ایسے میں‘ لوگوں نے ڈر اور خوف سے‘ مذہب تبدیل کیا ہے۔ جان بچانے کے لیے ان کے قصیدے پڑھے ہیں۔ گویا باہر سے مسلمان‘ اندر سے سابقہ مذہب پر ہی‘ استقامت رہی ہے۔ اگلی نسلیں داخلی منافقت سے آگاہ نہ ہو سکیں‘ لیکن داخلی منافقت‘ جینز میں شامل ہو گئی۔ اگر تبلیغ کا کام‘ صحابہ کرام‘ تابعین‘ تبع تابعین اور مہاجر صالحین تک رہتا‘ یہاں ناصرف دو تہائی مسمان ہوتے‘ بلکہ ان میں کھرا پن بھی ہوتا۔ اور کسی کو چھوڑیں‘ کل پرسوں کے‘ ٹوپی سلار کا عدالتی نظام بھی تھا‘ لیکن ذاتی عناد کی بنا پر‘ لوگوں کے سر‘ تن سے خود جدا کرتا تھا۔ ہم کتنے چڈھو ہیں‘ جو اسے اپنا ہیرو سمجھتے ہیں۔
جو ہمیں الٹا لٹکاتا ہے‘ ہمارا ہیرو‘ وہ ہی ہوتا ہے۔ حمیدا سڑک پر تڑپ رہا تھا۔ سب چھپ چھپ کر‘ اس کے تڑپنے کا نظارہ کر رہے تھے۔ لوگوں کے سامنے‘ جیرے نے اسے چھرا گھونپا تھا۔ کسی نے‘ جیرے کو نہیں پکڑا‘ حالاں کہ اس کے ہاتھ میں چھرا نہ تھا۔ چھرا تو ابھی تک‘ حمیدے کے پیٹ میں تھا۔ میں اس کے پیچھے بھاگا‘ لیکن وہ نکل گیا۔ پھر میں نے‘ جلدی سے‘ چھرا حمیدے کے پیٹ سے نکالا۔ میں اسے فورا ہسپتال لے جانا چاہتا تھا۔ پولیس کے آنے تک‘ اور موقع دیکھنے تک‘ وہ مر جاتا۔ سڑک پر سے‘ تانگے ریڑھے ہی آنا بند ہو گیے تھے۔ ویرانی سی پھیل گئی تھی۔ میری مدد کے لیے‘ کوئی نہیں آ رہا تھا‘ حالاں کہ لوگ گھروں پر موجود تھے۔ میں بےبسی کے عالم میں‘ کبھی ادھر جاتا تھا‘ کبھی ادھر۔ کوئی مدد کو تو نہ آیا‘ ہاں البتہ‘ پولیس ضرور آ گئی۔ مجھے پکڑ کر لے گئی‘ کیوں کہ موقع پر میں ہی موجود تھا۔ آلہءضرب پر میری انگلیوں کے نشان تھے۔
میں نے جیرے کے پیچھے بھاگنے کی‘ بہت بڑی غلطی کی۔ اس سے کاقی وقت ضائع ہو گیا۔ جیرے قاتل کے ڈر سے‘ کوئی گواہی دینے کے لیے تیار نہیں۔ وہ علاقے کا ہیرو ہے۔ کسی کی عزت اور مال و جان‘ اس سے محفوظ نہیں‘ پھر بھی وہ سب کا ہیرو ہے۔ سب کچھ‘ اپنی آنکھوں سے دیکھنے والے‘ میرے خلاف گواہی دینے کے لیے‘ تیار کھڑے ہیں۔ ان میں سے‘ کسی سے میری دشمنی نہیں‘ بلکہ راہ چلتے کی‘ سلام دعا رہی ہے۔ جیرے سے بھی‘ میرا کوئی ذاتی عناد نہیں۔ میں اس کی حرکتوں کو‘ پسند نہیں کرتا تھا۔ پسند تو خیر‘ لوگ بھی نہیں کرتے تھے‘ فرق صرف اتنا تھا‘ کہ میں منہ پر کہہ دیتا تھا‘ جب کہ لوگ خاموشی میں‘ عافیت سمجھتے تھے۔
مجھے اپنی موت کا رائی بھر دکھ نہیں۔ ایک دن‘ مرنا تو ہے ہی‘ دو دن آگے کیا‘ دو دن پیچھے کیا۔ مجھے تین باتوں کا رنج ہے‘ کہ میں حمیدے کو بچا نہ سکا۔ وہ ابھی زندہ تھا اور آخری سانسوں پر نہ تھا۔ افسوس‘ وہ قانونی تقاضوں کی بھینٹ چڑھ گیا۔ قانون اس کا قاتل نہیں‘ قانونی تقاضوں کے علم بردار‘ اس کے قاتل ہیں اور انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔ دوسرا جیرے کا جھاکا کھلنے پر‘ تاسف ہے‘ اب تو وہ اور انھی مچائے گا۔ اس ذیل میں تیسریی بات یہ ہے‘ کہ پتا نہیں‘ منافقت کا دیو‘ کب بوتل میں بند ہو کر‘ دریا برد ہو گا۔
 
HorrorReturns

Banned
Mar 27, 2013
6,009
1,093
163
maqsood sahib main aik fotgi peh gaon gaya tau wahan ka log dekhway ka rona ro rahay thay... aisa ku hota hai...
 
dr maqsood hasni

Senior Member
Aug 11, 2008
943
286
1,163
72
kasur, pakistan
baita sab dikhaway ka ho kar reh gya hai. is ki bonyadi waja yah hai kah insan, insan se bohat door ho gya hai. dil aur damagh naam ko reh ge hain. aaj jis ko daikho pait se sochta hai. khair yah koee naya rovaya nahain. agar insan jan ja'ay kah woh kya hai to asudgi kabhi dori ikhtyar na kare.
 
HorrorReturns

Banned
Mar 27, 2013
6,009
1,093
163
baita sab dikhaway ka ho kar reh gya hai. is ki bonyadi waja yah hai kah insan, insan se bohat door ho gya hai. dil aur damagh naam ko reh ge hain. aaj jis ko daikho pait se sochta hai. khair yah koee naya rovaya nahain. agar insan jan ja'ay kah woh kya hai to asudgi kabhi dori ikhtyar na kare.
ur phr dosri baat un Gaaun kay logon ne fautgion ke karbooar banaya howa tha jab fautgi ho jati tau khanay waighra jo mehmano ko khailatya hain us main corption kartay hain...
 
Zia_Hayderi

TM Star
Mar 30, 2007
2,468
1,028
1,213
فوتگی پر احباب کا جمع ہونا- پسماندگان کی ڈھارس کا سبب بنتا ہے- اسلام بھی تعزیت کا حکم دیتا ہے- ایسے میں تعزیت کرنے والوں پر منافقت کا الزام لگانا زیادتی ہے-
تعزیت کرنے والا کوئی عدالت نہیں لگا رہا ہوتا کہ مرنے والے کے کرتوت کھولے، وہ تو پسماندگان کی دلجوئی کرتا ہے- مرحوم کا اچھا ذکر اور اس کی مغفرت کی دعا کرکے، ان سے ہمدردی کرتا ہے
 
مرنے والے کے گھر تو چولھا نہیں جلایا جاتا ہے- کھانے کا بندوبست پڑوس یا رشتہ دار یا کوئی بھی اہل خیر مل جل کر کرتا ہے- یہ معاشرے کا دستور ہے- ہر چیز پر تنقید اچھی بات نہیں ہوتی ہے-​
 
HorrorReturns

Banned
Mar 27, 2013
6,009
1,093
163
مرنے والے کے گھر تو چولھا نہیں جلایا جاتا ہے- کھانے کا بندوبست پڑوس یا رشتہ دار یا کوئی بھی اہل خیر مل جل کر کرتا ہے- یہ معاشرے کا دستور ہے- ہر چیز پر تنقید اچھی بات نہیں ہوتی ہے-​
بھائی چولہ جلانے میں ہمدری ہوتی ہے .. لیکن جب لوگوں کا چولا جلاتے جلاتے لوگ اپنی جبیں فل کرنا شروع کر دیتے ہیں تو دکھ ہوتا ہے ..میں خود اپنے گاؤں میں لوگوں کو ایسا کرتے دیکھا.... اور اکثر لوگ دکھاوے کا رونا روتے ہیں
 
Zia_Hayderi

TM Star
Mar 30, 2007
2,468
1,028
1,213
بھائی چولہ جلانے میں ہمدری ہوتی ہے .. لیکن جب لوگوں کا چولا جلاتے جلاتے لوگ اپنی جبیں فل کرنا شروع کر دیتے ہیں تو دکھ ہوتا ہے ..میں خود اپنے گاؤں میں لوگوں کو ایسا کرتے دیکھا.... اور اکثر لوگ دکھاوے کا رونا روتے ہیں
مجھے آپ کے گاؤں کا نہیں پتہ ہے- کراچی میں کھانے کے لئے چندہ جمع نہیں کیا جاتا ہے- کوئی بھی شخص کہہ دیتا کہ کھانا میری طرف سے ہوگا
 
HorrorReturns

Banned
Mar 27, 2013
6,009
1,093
163
فوتگی پر احباب کا جمع ہونا- پسماندگان کی ڈھارس کا سبب بنتا ہے- اسلام بھی تعزیت کا حکم دیتا ہے- ایسے میں تعزیت کرنے والوں پر منافقت کا الزام لگانا زیادتی ہے-
تعزیت کرنے والا کوئی عدالت نہیں لگا رہا ہوتا کہ مرنے والے کے کرتوت کھولے، وہ تو پسماندگان کی دلجوئی کرتا ہے- مرحوم کا اچھا ذکر اور اس کی مغفرت کی دعا کرکے، ان سے ہمدردی کرتا ہے
بھائی یہ الزام نہیں .. میں نے اپنی گنگار آنکھوں سے لوگوں کو ایسے لوگوں کو پیسے دیتا دیکھا ہے .. جو فوتگیوں پہ رونے والوں کو لے کر اتے ہیں ... پیسے دے کر... کہ لوگ یہ نہ کہیں کہ بندا مر گیا اور ان کو دکھ نہیں ہوا ....
 
HorrorReturns

Banned
Mar 27, 2013
6,009
1,093
163
مجھے آپ کے گاؤں کا نہیں پتہ ہے- کراچی میں کھانے کے لئے چندہ جمع نہیں کیا جاتا ہے- کوئی بھی شخص کہہ دیتا کہ کھانا میری طرف سے ہوگا
میں پنجاب میں رہتا ہوں اور یہاں ہی گاؤں ہے .. ہو سکتا ہے اپ کے اس پاس اچھے لوگ ہوں لیکن یہاں پہ مسود صاحب والی بات ٹھیک ہے
 
Zia_Hayderi

TM Star
Mar 30, 2007
2,468
1,028
1,213
بھائی یہ الزام نہیں .. میں نے اپنی گنگار آنکھوں سے لوگوں کو ایسے لوگوں کو پیسے دیتا دیکھا ہے .. جو فوتگیوں پہ رونے والوں کو لے کر اتے ہیں ... پیسے دے کر... کہ لوگ یہ نہ کہیں کہ بندا مر گیا اور ان کو دکھ نہیں ہوا ....
اگر مرنے والا غریب ہوتا ہے تو لوگ اس کی بیوہ کہ ہاتھ پیسہ رکھ دیتے ہیں- اس مین کہاں کرپشن ہوئی-
 
Zia_Hayderi

TM Star
Mar 30, 2007
2,468
1,028
1,213
میں پنجاب میں رہتا ہوں اور یہاں ہی گاؤں ہے .. ہو سکتا ہے اپ کے اس پاس اچھے لوگ ہوں لیکن یہاں پہ مسود صاحب والی بات ٹھیک ہے
اگر ایسا ہوتا ہے تو غلط ہے میرے علم مین ایسا نہیں ہے- گذشتہ دنوں ایک صاحب کے انتقال پر اتنا کھانا آگیا تھا کہ وہ چیرٹی کو دینا پڑا تھا-
 
Zia_Hayderi

TM Star
Mar 30, 2007
2,468
1,028
1,213
اس قسم کے حادثات پر شہریوں کے لئے کوئی گائیڈ لائن ہونی چاہئے- کہ کس طرح متاثرہ شخص کی جان بچائی جائے-
 
dr maqsood hasni

Senior Member
Aug 11, 2008
943
286
1,163
72
kasur, pakistan
aap sab ki tovajo ke liay bari bari meharbani
aap log siraf eak moamle par guftagu farma rahe hain zara in satoor ko bhi eak nazr daikh lain:
میں نے جیرے کے پیچھے بھاگنے کی‘ بہت بڑی غلطی کی۔ اس سے کاقی وقت ضائع ہو گیا۔ جیرے قاتل کے ڈر سے‘ کوئی گواہی دینے کے لیے تیار نہیں۔ وہ علاقے کا ہیرو ہے۔ کسی کی عزت اور مال و جان‘ اس سے محفوظ نہیں‘ پھر بھی وہ سب کا ہیرو ہے۔ سب کچھ‘ اپنی آنکھوں سے دیکھنے والے‘ میرے خلاف گواہی دینے کے لیے‘ تیار کھڑے ہیں۔ ان میں سے‘ کسی سے میری دشمنی نہیں‘ بلکہ راہ چلتے کی‘ سلام دعا رہی ہے۔ جیرے سے بھی‘ میرا کوئی ذاتی عناد نہیں۔ میں اس کی حرکتوں کو‘ پسند نہیں کرتا تھا۔ پسند تو خیر‘ لوگ بھی نہیں کرتے تھے‘ فرق صرف اتنا تھا‘ کہ میں منہ پر کہہ دیتا تھا‘ جب کہ لوگ خاموشی میں‘ عافیت سمجھتے تھے۔
مجھے اپنی موت کا رائی بھر دکھ نہیں۔ ایک دن‘ مرنا تو ہے ہی‘ دو دن آگے کیا‘ دو دن پیچھے کیا۔ مجھے تین باتوں کا رنج ہے‘ کہ میں حمیدے کو بچا نہ سکا۔ وہ ابھی زندہ تھا اور آخری سانسوں پر نہ تھا۔ افسوس‘ وہ قانونی تقاضوں کی بھینٹ چڑھ گیا۔ قانون اس کا قاتل نہیں‘ قانونی تقاضوں کے علم بردار‘ اس کے قاتل ہیں اور انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔ دوسرا جیرے کا جھاکا کھلنے پر‘ تاسف ہے‘ اب تو وہ اور انھی مچائے گا۔ اس ذیل میں تیسریی بات یہ ہے‘ کہ پتا نہیں‘ منافقت کا دیو‘ کب بوتل میں بند ہو کر‘ دریا برد ہو گا۔
yaqein hai aap is par bhi guftagu farmaein ge.
 
dr maqsood hasni

Senior Member
Aug 11, 2008
943
286
1,163
72
kasur, pakistan
agar koee galti karta hoon to oldman sajh kar darguzar farma liya kain. borapay main admi aisi batain karne lag jata. baad'qismiti se ossay ghalt, ghalt lagne lagta hai. shaed is ki waja os ka tajarba raha ho. phir bhi mujhy kisi ki dil'azari maqsood nahain hoti. bas jo daikha ya mehsous kiya likh daita hoon. yah koee zarori hai jo keh jata hoon woh auroon ke nazdeek darust bhi ho.
eak bar phir sorry karta hoon.
 
HorrorReturns

Banned
Mar 27, 2013
6,009
1,093
163
bht shukria masood sahib mje tau ap ki hr baat achi lagti hai.. Zia sahib shaid mind kr gay hain.. Ap hamaray buzurg hain..kafi tajurba hai ap ke pass bht acha likha
 
dr maqsood hasni

Senior Member
Aug 11, 2008
943
286
1,163
72
kasur, pakistan
zia sahib ka yah asuli haq hai kah woh koee baat motnaziya lage ya bori lage to tanqeed farmain. ta'hum tehreer ko pora to parh liya karain. khsuos ki baat ke sath omoom ko bhi mad-e-nazar rakha karain.
Allah onhain khush rakhe.
 
HorrorReturns

Banned
Mar 27, 2013
6,009
1,093
163
zia sahib ka yah asuli haq hai kah woh koee baat motnaziya lage ya bori lage to tanqeed farmain. ta'hum tehreer ko pora to parh liya karain. khsuos ki baat ke sath omoom ko bhi mad-e-nazar rakha karain.
Allah onhain khush rakhe.
bht shukria maqsood sahib hamaray yahan aik yeah bhi malsa hai zia sahib ki baat nhi kr rha woh bhi kafi feham waly insan hain.. jaldbaazi mian buri baat na kisi ki suntay hian na kartay hian.. ap zara ess par ko achi si baat suna dein
 
Zia_Hayderi

TM Star
Mar 30, 2007
2,468
1,028
1,213
zia sahib ka yah asuli haq hai kah woh koee baat motnaziya lage ya bori lage to tanqeed farmain. ta'hum tehreer ko pora to parh liya karain. khsuos ki baat ke sath omoom ko bhi mad-e-nazar rakha karain.
Allah onhain khush rakhe.
میری تنقید کو ذاتی نہ لیا جائے- میں تو ہر ایک سے کہتا ہوں کہ فورم میں مدلل اظہار خیال کیا کریں- صرف نایئس نہ لکھ دیا کریں- اگر آپ کو پسند ہے پھر بھی کچھ لکھیں اور نا پسند ہے پھر بھی- اس طرح آپ کو دلیل سے بات کرنے کی عادت ہوگی-

آپ نے اچھی بات کہی کہ جیرے کے تعاقب میں ٹائم ضائع کیا- ہم نے اس پر فوکس کرنا ہے- شہریوں کے لئے گائیڈ لائن ہونی چاہئے کہ اس صورتحال میں کیا کرنا چاہئے تاکہ نقصان کم سے کم ہو- اس تربیت کے نتیجے میں انسان کا ذہن تیار ہوتا ہے کہ حادثہ میں کیا فوری طور پر کرنا چاہئے-

میں اپ کو اعتزاز کی مثال دیتا ہوں- اس بچّے نے دہشت گرد کو پکڑںے کی کوشش کی اور نتیجہ آپ کے سامنے ہے میڈیا نے اس کو ہیرو بنانے کی کوشش کی- میں نے اس وقت بھی کہا تھا کہ اسنے غلط کیا اور میرا مقصد یہی تھا کہ آئیندہ کوئی ایسی حرکت نہ کرے
-​
 
dr maqsood hasni

Senior Member
Aug 11, 2008
943
286
1,163
72
kasur, pakistan
janab Zia Haidri sahib tovajo ke liay bari bari meharbani.
aap jawanoon main tanqidi shaour ka baidar hona bohat zarori hai. aap ki apni eak ra'ay banni chahiay. ongli pakar kar chalna khoof''nak hai. haan albata puri baat ko chaba kar ra'ay banni chahiay. ager aap eak bar phir parne ki zahmat gowara farmaein ge to aap ki samjhi gaee baat se alag baat nikle gi. aap ne siraf eak hissa ko daikha hai.
karachi shaed ab aisa ho gya ho to mein khuch nahain keh sakta. Allah sab aisa kar de to Os ki qudrat se baeed nahain.
 
Top