انسانیت

  • Work-from-home

Haider_Mk

Active Member
Oct 14, 2013
282
124
193
عجیب سی گہماگہمی ،عجیب سی بدحواسی چھائی ہوئی ہے۔ہر انسان انسان سے پریشان ہے انسانیت کا ماتم کیا جارہا ہے لوگ سوگ منارہےہیں۔یہاں زندہ انسان کی کوئی قدروقیمت نہیں انسان کی لاش پر کاروبار کیے جارہے ہیں۔آج کے انسان سے لفظ انسانیت بھی شرما جاتاہوگا جب محافظ ہی رہزن بن جائے،جب انسانیت کی بات کرنے والے انسان خود انسانیت کو حیوانوں کے سامنے ذلیل کر دے۔سنا تھا کہ انسانیت نامی چیز ہوا کرتی تھی جس کی باتیں اب بڑوں سے،کتابوں سے پتا چلتی ہیں کدھر گم ہو گئی انسانیت آج کے انسانوں میں۔ آج ایسا لگتا ہے جیسے تعلیمی ادارے انسان نہیں مشینیں تیار کررہے ہوں جنہیں ڈاکٹر ،انجینیر،پروفیسر،وکیل، جج اور سیاستدان تو کہا جاسکتا ہے لیکن انسان نہیں ۔ کیوں کہاجائے آن میشینوں کو انسان ان میں تو احساس اور جذبات نامی چیز ہی نہیں ملتی جو انسانوں میں ہوتی ہے۔ ایک انسان کی موت پوری انسانیت کی موت ہے پہلے کبھی کہیں دورکوئی انسان قتل ہوتا تھا تو سرخ آندھی چلتی تھی آج کے انسان سے سرخ آندھی بھی خوف زادہ ہو گئی کہ ایک ہی وقت میں بلاسٹ میں کتنے انسانوں کو مار دیاجاتاہے۔ایسا لگتاہے کہ انسانوں کے بھی برائنڈ ہوہر برائنڈ کا انسان دوسرے برائنڈ کے انسان کو ختم کرنا چاہتا ہو
تحریر= حیدر مجید
 
  • Like
Reactions: Seap
Top