فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
ايرانی حکومت کے کرپشن زدہ چہرے
امريکی حکومت کی جانب سے ايران کے خلاف نئ پابندياں اور ليے جانے والے اقدامات کوئ سيراب نہيں بلکہ ايک حقيقت ہے۔ امريکی حکومت نے ایک نئی مہم پر عملدرآمد کا آغاز کیا جس کا مقصد اسلامی جمہوریہ ایران کے طرزعمل کو بنیادی طور پر تبدیل کرنا ہے۔
امريکی وزير خارجہ مائيک پومپيو نے اپنے حاليہ بيان ميں کہا ہے کہ ايرانی قائدين حکومت کی بجاۓ ايک مافيا جيسا طرز عمل اختيار کيے ہوۓ ہيں۔
"ايرانی حکومت کے سرکردہ قائدين کے پاس موجود دولت کے انبار اور کرپشن سے واضح ہے کہ ايران کو حکومت کی بجاۓ کسی مافيا کی طرز پر چلايا جا رہا ہے"۔

ايرانی حکومت کے خلاف نئ پابندياں اور لگائ جانے والی قدغنوں کے مثبت نتائج سامنے آنے شروع ہو گۓ ہيں۔ اس بارے ميں تفصيلات جاننے کے ليے اس لنک پر کلک کريں۔
امريکی حکومت نے واضح کر ديا ہے کہ ان پابنديوں کا مقصد ايرانی حکومت کی مالی وسائل تک رسائ کو روکنا ہے جس کے ذريعے دنيا کے مختلف خطوں ميں قتل وغارت گری کو ہوا دی جا رہی ہے۔


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ