تم کو میں پاگل لگتی ہوں؟

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
TM Star
Apr 29, 2019
4,589
1,931
263
♡~Dasht e Tanhayi~♡
تم کو میں پاگل لگتی ہوں؟
جی چاہے تو پیار جتاؤ
جی چاہے تو ہاتھ چُھڑا کر
گم ہو جاؤ
دل چاہے تو مجھ سے میرے بارے پوچھو
کیسی ہوں ۔۔ کیسا دن گزرا ۔۔۔ کیا کھایا ۔۔۔ میں کس سے ملی ہوں
اور دل چاہے تو ۔۔ مرتی بھی ہوں ۔۔۔ تب بھی خاموشی اوڑھے
تم میرے ہونے کو نہ ہونا کر ڈالو
تم کو میں پاگل لگتی ہوں؟
مجھ پر لازم ہے ہر پل میں تم کو سوچوں
جو لکھوں بس تم پر لکھوں
جو بھی بات کروں اس میں ہو ذکر تمہارا
جو بھی خواب بُنوں اس خواب کی جان ہو تم
میری پریم کہانی ہو تم
اور تم جب دل چاہے ۔۔۔ بیگانے ہو جاؤ
کون ہوں ، کیا ہوں اس سے انجانے ہو جاؤ
میرے سب جذبوں کو کھیل تماشہ کہہ دو
جو دل میں آتا ہے مجھ کو ویسا کہہ دو
اور یہ چاہو۔۔۔۔
میں پھر بھی دل کے مندر میں تمہیں سجاؤں
اپنی ہر اک سانس تمہارے نام لگاؤں
تم کو پانے کی خوایش میں خود کو کھو دوں
جب تم بولو ہنس دوں جب تم بولو رو دوں
تم کو میں پاگل لگتی ہوں؟
سچ پوچھو تو ۔۔۔ جھوٹ نہیں ۔۔ میں ایسی ہی ہوں

تم کو جیسا لگتی ہے ۔۔۔ میں ویسی ہی ہوں۔۔ ☺

Ji chaahey tou haath churra kr gum ho jao...
Seemab?? is everything fine ;)
TUm ko main pagal lagti hun? :oops:
jo dil main aata hai mujh ko wesa keh do
hmmmm sach poocho tou ..jhoot nahi...
bhtt khoob ...!!!
 
Top