Ikhlaqiat تہذیب اخلاق کا اک اہم رکن غصہ پی جانا ہے

  • Work-from-home

arifmaqsood1125

Regular Member
Jul 13, 2012
128
177
43
Karachi
مہذب اخلاق کا یہ تقاضاء ہے کہ اگر غصہ آئے تو اسے پی لیا جائے ورنہ بد اخلاقی کا عمل تو غصے کا بھی نتیجہ ہوسکتا ہے اس لیے شریعت مطھرہ نےغصہ پی لینے کی فضیلت کو بیان کیا ہے چنانچہ اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا
الَّذِينَ يُنفِقُونَ فِي السَّرَّاءِ وَالضَّرَّاءِ وَالْكَاظِمِينَ الْغَيْظَ وَالْعَافِينَ عَنِ النَّاسِ ۗ وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ
Who spend [in the cause of Allah ] during ease and hardship and who restrain anger and who pardon the people - and Allah loves the doers of good;
جو آسودگی اور تنگی میں (اپنا مال خدا کی راہ میں) خرچ کرتےہیں اور غصے کو روکتے اور لوگوں کے قصور معاف کرتے ہیں اور خدا نیکو کاروں کو دوست رکھتا ہے
اللہ نے یہ بات {غصے کا روکنا یعنیغصہ پی جانا} تعریف کے مقام پر فرمائی اور
نبی اکر صلی اللہ وعلیہ وسلم نے فرما یا
جو شخص اپنے غصے کو روکتا ہے اللہ تعالی اس سے اپنے غضب کو رو ک دیتا ہے اور جو شخص اللہ تعالی کی بارگاہ میں عذر پیش کرتا ہے اللہ تعالی اس کے عذر کو قبول فرماتا ہے اور جو آدمی اپنی زبان کو روک کر رکھتا ہے اللہ تعالی اس کے عیبوں پر پردہ ڈالتا ہے
______________________________
مجمع الزوائد، ص ۱۹۱
حضرت عبد اللہ عمر رضی اللہ عنھما فرماتے ہیں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
کوئی بندہ اس گھونٹ سے زیادہ اجر والی گھونٹ نہیں بھرتا جو وہ اللہ تعالی کی رضا کے لیے غصے کی گھونٹ بھرتا ہے
_______________________________
سنن ابن ماجہ ص۳۱۹، ابواب الزھد
 

Toobi

dhondo gy molko molko milnay k nae,nayab hum..
Hot Shot
Aug 4, 2009
17,252
11,897
1,313
39
peshawar
JAZAKallah khair
ALLAH pak mujy b ghussay penay or sabar ki talqeen farmaye...
ameen
 

arifmaqsood1125

Regular Member
Jul 13, 2012
128
177
43
Karachi
حضر یحیی علیہ السلام نے حضرت عیسِی علیہ السلام سے پوچھا کہ کونسی چیز زیادہ سخت ہے انہوں نے فرمایا
اللہ تعالی کا غضب،
پوچھا کونسا کام اللہ تعالی کے غضب کے قریب کرتا ہے؟ فرمایا
غصہ کھانا،
پوچھا غصہ کس وجہ سے پیدا ہوتا ہے؟ فرمایا
تکبر، فخر، خود ساخۃ عزت اور جھوٹی حمیت سے، خود پسندی، مزاح، غیر سنجیدگی، مذاق، عار دلانا، بات کاٹنا، مخالفت کرنا، دھوکا دینا، زائد مال اور جاہ و مرتبے کی شدید حرص غصے دلانے والے اسباب ہیں اور یہ سب گھٹیا عادات ہیں جو شرعی طور پر مذموم ہیں اور جب تک یہ اسباب موجود ہیں غصے سے بچنا ناممکن ہے لہذا ان اسباب کے مخالف امور کے ذریعے ان کو زائل کرنا ضروری ہے
________________________
احیاء العلوم، جلد سوئم
[DOUBLEPOST=1345876171][/DOUBLEPOST]
JAZAKallah khair
ALLAH pak mujy b ghussay penay or sabar ki talqeen farmaye...
ameen
Ameen, abhi muje is pe aur likhna he, aur agar is topic sy related ap ky pas kuch information hain to onhain yahan sher kerain, shokeria[DOUBLEPOST=1345878038][/DOUBLEPOST]
اصحاب فضیلت لوگوں کے مقابلے میں قبیح عادات کے حامل لوگ جلد غصے میں آجاتے ہیں کمینہ آدمی ایک لقمہ نہ پائے تو اس کی خواہش اورایک دانے کے بخل کی وجہ سے غصے میں آجاتا ہے حتی کہ وہ اپنے گھر والوں، اولاد اور دوستوں پر بھی غصہ نکالتا ہے پس اگر ہم غصے کو کنٹرول کریں تو عادات قبیحۃ بھی کنٹرول ہونے لگے گیں تو جب عادات قبیحہ کنٹرول ہو جائیں پھر اخلاق مہذب ہو جاتے ہیں اور یہ غصہ کنٹرول کرنے کا نتیجہ تھا چنانچہ غصے کا پی لینا مہذب اخلاق کا اک اہم رکن ہے
 

Hoorain

*In search of Oyster Pearls*
VIP
Dec 31, 2009
108,467
40,710
1,313
A n3st!
JAZAKALLAH khair bohat achi sharing hay aap dono ki

@Arifmaqsood bro


نبی اکر صلی اللہ وعلیہ وسلم نے فرما یا
ے اور جو شخص اللہ تعالی کی بارگاہ میں عذر پیش کرتا ہے اللہ تعالی اس کے عذر کو قبول فرماتا ہے


is line may uzar kis matlab may use hua hya?
is line ko thora wazea kar dain plz!
 

arifmaqsood1125

Regular Member
Jul 13, 2012
128
177
43
Karachi
JAZAKALLAH khair bohat achi sharing hay aap dono ki

@Arifmaqsood bro


نبی اکر صلی اللہ وعلیہ وسلم نے فرما یا
ے اور جو شخص اللہ تعالی کی بارگاہ میں عذر پیش کرتا ہے اللہ تعالی اس کے عذر کو قبول فرماتا ہے


is line may uzar kis matlab may use hua hya?
is line ko thora wazea kar dain plz!
اللہ تعالی آپ کی اس حدیث پاک میں دلچسپی اپنی باگاہ میں قبول فرمائے حدیث پاک کے اس گوشہ میں عربی متن کے الفاظ یہ ہیں
و من اعتذر الی ربہ قبل اللہ عذرہ
اعتذر یعنی عذر پیش کرنا یا معذرت کرنا مراد معافی مانگنا ہے ، کہ بندہ خطاء نہ کرنے کا ارادہ کرتا ہے پھر خطاء ہو جاتی ہے تو بندہ اپنی بھول کی کمزوری کو بیان کرتا ہے
اسی کمزوری کو عذر کہتے ہیں واللہ اعلم
آپ کے پاس اس موضوع پہ اگرکچھ مواد ہو تویہاں ضرور شیئر کریں
 
  • Like
Reactions: Tooba Khan
Top