History حضرت بشیر رضی اللہ عنہ کا قبول اسلام

  • Work-from-home

yoursks

Always different.., Confirm
VIP
Jul 22, 2008
17,222
8,013
1,113
دعاؤں میں
حضرت بشیر بن خصاصیہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے مسلمان ہونے کو کہا اور اس کے بعد دریافت فرمایا: ”تمہارا کیا نام ہے؟“ میں نے کہا: ”نذیر (ڈرانے والا) “ ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”نہیں بلکہ تم بشیر (خوشی کی بات سنانے والا) ہو“۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے صفہ (چبوترہ) پر ٹھہرادیا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کوئی ہدیہ آتا تو اس میں ہم کو بھی شریک کرتے اور اگر صدقہ آتا تو سارا ہم لوگوں کو دے دیتے اور خود شرکت نہ فرماتے۔
ایک رات آپ صلی اللہ علیہ وسلم گھر سے نکلے ۔ میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے ہولیا آپ جنت البقیع (ایک قبرستان کا نام ہے) تشریف لے گئے وہاں پہنچ کر آپ نے کہا: ”السلام علیکم اے ایمان والی جماعت! ایک دن ہم بھی تم سے آملیں گے اور اس میں کوئی شک نہیں ہم سب اللہ ہی کیلئے ہیں اور ہم سب اسی کی طرف لوٹ جائیں گے تم نے خیر ِ کثیر حاصل کرلی اور بڑے فتنہ و فساد سے بچ نکلے“۔
اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میری طرف متوجہ ہوکر فرمایا: ”کون؟“ میں نے عرض کیا : ”بشیر “ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہیں یہ پسند نہیں کہ تمام قبیلہ ربیعہ میں سے جن کا یہ کہنا ہے کہ اگر وہ نہ ہوتے تو تمام مخلوق سمیت زمین پلٹ جاتی اللہ تمہارے کان اور تمہارے دل اور تمہاری آنکھ کو اسلام کیلئے قبول فرمالے“۔ میں نے کہا: ”یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے منظور ہے“۔
پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”میرے پیچھے پیچھے کیوں آئے؟“ میں نے عرض کیا: ”میں ڈرا خدانخواستہ آپ کہیں مبتلائے زحمت نہ ہوجائیں یا کوئی کیڑا مکوڑہ نہ کاٹ کھائے“۔ ابن عساکر کی دوسری روایت میں اور طبرانی اور بیہقی میں اس طرح ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اللہ کا شکر کیوں ادا نہیں کرتے جس نے اس پوری قوم ربیعہ میں سے جن کا خیال ہے کہ اگر وہ نہ ہوتے تو تمام لوگوں سمیت زمین پلٹ جاتی، تمہاری پیشانی کو اسلام کی طرف کھینچ لیا۔ (منتخب:146/5)
 

saviou

Moderator
Aug 23, 2009
41,203
24,155
1,313
Jazakallah khair Janab

bohot hi umdah sharing

Islam sabse badi nemat hai wo loog khush naseeb hain jo isko haqeeqi maino me samajhte hain aur phir apne aap ko Allah aur uske Rasul sallellahu alayhiwasallam k hawale kar dete hain

aur Allah jis k liye bhaiye ka mamla chahta hai usse apni deen ki taraf karta hai

aaj to ham bas naam nehat musalman rehgaye hain naam to musalman sa hai lekin kaam kaafir se bhi battar

Allah hame deen ki sahi samajh aata farmaye Aameen
 

6sman

Newbie
Jun 12, 2010
139
65
0
38
Lahore
salam,

مَا قَدَرُوا اللَّهَ حَقَّ قَدْرِهِ ۗ إِنَّ اللَّهَ لَقَوِيٌّ عَزِيزٌ
ان لوگوں نے خدا کی قدر جیسی کرنی چاہیئے تھی نہیں کی۔ کچھ شک نہیں کہ خدا زبردست اور غالب ہے


Indeed Islam is a great blessing but when blessing comes free, it's significance is blurred. We have this mistaken contentment that since we're born muslims we by divine decree are destined for Jannah. What our Ulema have failed to educate us is that Islam is not a label, Islam is practice, Islam is an attribute, and whosoever imbues his self of this attribute of Islam or submission of one's desires is a Muslim. By being Muslims we don't realize how greater task Allaah has laid upon us, Allaah says in surah Ale Imran that you muslims are the best of peoples evolved for mankind, why? Whats so special being born in a muslim family adopting a muslim name? You and I haven't done anything that great have we? Allaah asnwers: (because you) Enjoining what is right, forbidding what is wrong, and believing in Allaah. Ask of yourselves, do we enjoin goodness? How when we find ourselves covered with the rust of wickedness and impiety. Do we forbid wrong? Hell, we see two young fellow muslim brothers assaulted to death and all we could do is stand and watch and wait for the horror show to end. As for belief in Allaah, it entails two the fore-mentioned qualities, if we don't have'em, we're not fit to call our self muslim, and may Allaah pardon us our increasing betrayals, for you don't, more severer torments are on the horizon (a'oodhubillahi!)
 
  • Like
Reactions: yoursks
Aug 18, 2010
40
24
0
یقینا سب سے بڑی نعمت اسلام ہی ہے،جو اسلام کے آغوش رحمت میں آتا ہے ان کے لئے بھلائی ہے دنیا و آخرت میں اور یہی کامیابی ہے اصل لیکن نادان اس سے واقف نہیں
 
  • Like
Reactions: yoursks
Top