سانس لینا بھی کیسی عادت ہے
جئے جانا بھی کیا روایت ہے
کوئی آہٹ نہیں بدن میں کہیں
کوئی سایا نہیں ہے آنکھوں میں
پاؤں بےحس ہیں چلتے جاتے ہیں
اک سفر ہے جو بہتا رہتا ہے
کتنے برسوں سے ، کتنی صدیوں سے
جئے جاتے ہیں ، جئے جاتے ہیں
عادتیں بھی عجیب ہوتی ہیں
جئے جانا بھی کیا روایت ہے
کوئی آہٹ نہیں بدن میں کہیں
کوئی سایا نہیں ہے آنکھوں میں
پاؤں بےحس ہیں چلتے جاتے ہیں
اک سفر ہے جو بہتا رہتا ہے
کتنے برسوں سے ، کتنی صدیوں سے
جئے جاتے ہیں ، جئے جاتے ہیں
عادتیں بھی عجیب ہوتی ہیں