City سرگودھا - Sargodha

  • Work-from-home

Guriya_Rani

❥❥ღ ☆º ❥❥SuB Ki LaAdAli GuRiYa❥❥ღ ☆º ❥❥
VIP
Oct 18, 2013
24,325
8,905
1,313
سرگودھا پاکستان کا آٹھواں بڑا شہر ہے جو کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں لاہور سے ١٧٥ کیلومیٹر شمال مغرب میں واقع ہے۔سرگودھا کو شاہینوں کا شہر کا بھی کہا جاتا ہے جو کہ سرگودھا میں واقع پاکستان ائر فورس کے سب سے بڑے کارآمد ہوائی اڈے کی مناسبت سے اسے تجویز کیا گیا ہے۔سرگودھا کی آبادی ٢٦ لاکھ نفوس پر مشتمل ہے۔سرگودھا بہالپور کے بعد پنجاب کا رقبے کے لحاظ سے دوسرا بڑا ضلع ہے جس کی پانچ تحصلیں سرگودھا، شاہ پور، سلانوالی، بھلوال اور ساہیوال ہیں۔۔ اس سے پہلے ضلع میانوالی اور ضلع خوشاب بھی سرگودھا کی تحصلیں رہ چکی ہیں جن کو بعد میں علیحدہ اضلاع بنا دیا گیا ہے۔
سرگودھا، پاکستان کے منصوبہ کے تحت آباد یا تیار ہونے والے تین شہروں (باقی دو اسلام آباد اور فیصل آباد) میں سے ایک ہے۔ یہ ایک ہندو سادھو کے نام پر ہے جو کہ گول کھوہ (کنواں) پر رہتا تھا۔ جہاں دوسرے مسافر بھی آرام کرتے تھے۔ آج وہاں پر ایک خوبصورت سفید مسجد ہے جسکا نام گول مسجد ہے اور اسکے نیچے گول مارکیٹ ہے ۔ انگریز راج میں یہ ایک چھوٹا قصبہ تھا لیکن اسکی جغرافیائی اہمیت کی وجہ سے ایک فوجی ایٔرپورٹ بنایا گیا۔ جو آزادی کے بعد پاکستان ائرفورس کے لۓ مزید اہمیت اختیار کر گیا ۔ سرگودھا پہلے شاہپور کی ایک تحصیل تھی لیکن اب شاہپور اسکی تحصیل ہے۔
بنیادی طور پر سرگودھا ایک زراعتی ضلع ہے جس کی معیشت کا زیادہ تر انحصار زراعت پر ہے۔ سرگودھا کی زراعت میں گنا، گندم اور چاول سر فہرست ہیں۔ جبکہ سرگودھا کی تحصیل بھلوال کینو کی وجہ سے خاص مقام رکھتی ہے۔ کینو کی سب سے پہلے پیوند کاری بھلوال میں ہی کی گئی تھی اور دیکھتے دیکھتے کینو مالٹوں کی اقسام میں سب سے زیادہ شہرت کا حامل ہو گیا۔ پاکستان میں ٦٠ فی صد مالٹا ضلع سرگودھا میں کاشت ہوتا ہے۔
آب و ہوا کے لحاظ سے سرگودھا ایک سخت آب و ہوا کے خطے میں واقع ہے جہاں گرمیوں میں درجہ حرارت
52
ڈگری سینٹی گریڈ تک چلا جاتا ہے اور سردیوں میں نقطہ انجماد کی سطع تک گر جاتا ہے۔۔
سرگودھا کا شمار پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے شہروں میں ہوتا ہے۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ پہلے شاہ پور ضلع تھا جو کہ اب سرگودھا کی ایک چھوٹی تحصیل بن چکا ہے۔
سرگودھا شہر میں ایک یونیورسٹی اور متعدد کالج تعلیم کی ضروریات کو پورا کر رہے ہیں جن میں ایک کیڈٹ کالج بھی شامل ہے دوسرے نمایاں کالجوں میں ائیر بیس کالج، آرمی پبلک کالج ، گورنمنٹ کالج، صفہ کالج ،گورنمنٹ کالج برائے خواتین، پنجاب کالج آف کامرس، قائداعظم لاء کالج شامل ہیں۔۔سرگودھا کے زیادہ تر کالج وفاقی تعلیمی بورڈ کے زیر تحت ہیں۔ جبکہ سرکاری کالج سرگودھا تعلیمی بورڈ کے تحت کام کرتے ہیں۔سرگودھا کے تعلیمی بورڈ کے تحت خوشاب اور میانوالی کے تعلیمی ادارے بھی کام کرتے ہیں۔۔
پاکستان کے تین شہروں لاھور، سرگودھا اور سیالکوٹ کے شھریوں کو 1965 کے پاک بھارت جنگ میں بہادری کے لیے ھلال استقلال سے نوازا گیا جو کھ ان کے لیے بہت فخر کی بات ھے ۔ اسی طرح سرگودھا کے لوگ بھی اس پر فخر کرتے ھیں ۔ یھ انھیں پاکستان کے باقی شہروں سی نمایاں کرتا ہے۔
1965ء
کی پاک بھارت جنگ میں پاکستانی فضائیہ کے شاھینوں نے جس جواں مردی سے دشمن کا منہ توڑ جواب دیا اور سرگودھا سے پرواز کر کے دشمن کی زمین پر جا کر اسکے ٹھکانوں کو نیست و نابود کیا اور اسی نسبت سے سرگودھا کو "شاھینوں کا شھر" کہتے ہیں۔
شہر سرگودھا میں پاکستان کا سب سے بڑا آپریشنل فوجی اڈہ ہے۔ جس کی وجہ سے یہ علا قہ پاکستان کا بہت حساس علاق شمار ہوتا ہے۔
1965
میں پاک بھارت جنگ میں اس شہر کے شاہینوں نے دشمن کے فوجی ٹھکانوں پر تاک تاک کر نشانے لگائے۔ اس جنگ میں سرگودھا کی تحسین لاہور اور سیالکوٹ کے ساتھ کی گئی۔ اور "پرچم استقلال سے نوازا گیا۔ 1965 کی جنگ میں دشمن نے پہلا بم سرگودھا پر پھینکا تھا جو چل نا سکا تھا۔ چنانچہ جب آپ سرگودھا میں داخل ہوں گے تو سب سے پہلے اس بہت بڑے بم سے ملاقات ہو گی۔ مزید ازاں جہاں یہ بم گرایا گیا تھا جو کمپنی باغ کے قریب ھے وہاں چبوترے پر لکھا ہے "پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ" ۔
@Hoorain @Abidi @Haya_Fatima @Nelly @Don @Shiraz-Khan @Toobi @RedRose64 @i love sahabah @Prince-Farry
@Sabah @yoursks @Mahen @~Bella~@Kit_Kat @Atif-adi @Lost Passenger @marzish @Rubi @*fajar* @HuriYa @*khushi* @ShyPrincess @huny
 
  • Like
Reactions: Fanii
Top